حیات بشیر

by Other Authors

Page 139 of 568

حیات بشیر — Page 139

139 کی طرف توجہ دلائی۔۳۸۶ اسی طرح ایک دوسرے نوٹ میں آپ نے دوستوں کو توجہ دلائی کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں وہ اپنی کسی نہ کسی کمزوری کو دور کرنے کا عہد کریں۔اس عہد کے متعلق کسی دوسرے شخص پر اظہار کرنے کی ضرورت نہیں۔صرف اپنے دل میں خدا کے ساتھ عہد کرنا چاہیے کہ میں اپنی فلاں کمزوری سے اجتناب کروں گا۔مثلاً نمازوں میں سستی، چندوں میں ستی ، جماعتی کاموں میں سستی، مقامی امراء سے عدم تعاون، جھوٹ بولنے کی عادت، کاروبار میں دھوکا دینے کی عادت، بہتان تراشی، ه خلافی، رشوت ستانی، فحش کلامی، گالی گلوچ، غیبت، بدنظری ، ہمسایوں کے ساتھ بدسلوکی، بیوی کے ساتھ بدسلوکی، والدین کی خدمت میں غفلت، عورتوں کے لئے اپنے خاوندوں سے نشوز، بے پردگی، بچوں کی تربیت میں غفلت، سگریٹ اور حقہ نوشی، سینما دیکھنے کی عادت، سودی لین دین وغیرہ۔۳۸۷ تاجروں کو نصیحت ۲۲ ر مئی کو بعد نماز مغرب غلہ منڈی میں مجلس تجار کا ایک اجلاس ہوا۔جس میں حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا بھی ایک پیغام پڑھ کر سنایا۔آپ نے اپنے پیغام میں اس امر پر زور دیا کہ احمدی تاجر اپنے کاروبار کو پوری دیانتداری کے ساتھ چلائیں۔کسی سے دھوکا نہ کریں اور نفع واجبی وعده رکھیں۔۳۸۸ اجتماعی وقار عمل ۲۴ رمئی کو مجلس خدام الاحمدیہ ربوہ کے زیر اہتمام دفاتر صدر انجمن کے قریب اجتماعی وقار عمل منایا گیا۔مقامی مجلس کی طرف سے اس موقعہ پر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی خدمت میں درخواست کی گئی تھی کہ آپ خدام کو کچھ نصائح فرمائیں۔چنانچہ وقار عمل کے اختتام پر آپ محترم صاحبزادہ مرزا رفیع احمد صاحب کی معیت میں وقار عمل کے مقام پر تشریف لائے اور آپ نے خدام کو زریں ہدایات سے نوازتے ہوئے خدمت خلق اور وقار عمل کی اہمیت پر زور دیا۔بعد میں حضرت میاں صاحب موصوف نے اجتماعی دعا کرائی۔19 صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کو مشورہ ۳۸۹ ۱۱ جون کو محترم صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب یورپ کے احمد یہ مشنوں کے معائنہ اور خصوصاً جرمنی کی احمد یہ مسجد کے افتتاح کے لئے تشریف لے گئے۔روانگی کے وقت حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے انہیں مشورہ دیا کہ اسلام اور احمدیت کی ترقی کے متعلق حضرت مسیح