حیات بشیر

by Other Authors

Page 131 of 568

حیات بشیر — Page 131

131 دعا کے ساتھ حضرت امیرالمؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ کا وہ کشف پورا ہو گیا جو بعد میں ۱۴ جون ۵۵ ء کے الفضل میں شائع ہوا کہ جماعت کے ہزاروں ہزار آدمی اللہ تعالیٰ سے حضور کی صحت کے لئے نہایت کرب و اضطراب کے ساتھ دعائیں کر رہے ہیں۔و ۳۴۹ آپ کا یہ بر معارف درس الفضل ۳۱ رمئی و یکم جون ۵۵ء میں شائع ہو چکا ہے۔علاج کے لئے لاہور کا سفر جون ۵۵ ء میں آپ نے اعلان فرمایا کہ میں ڈاکٹری مشورہ کے ماتحت کچھ عرصہ کے لئے ربوہ سے باہر جا رہا ہوں۔کیونکہ مجھے بلڈ پریشر کی زیادتی نبض کی تیزی، پاؤں کے ورم اور نقرس کی تکلیف ہے۔میرے پیچھے عزیزم میاں ناصر احمد صاحب مقامی امیر ہوں گے۔چنانچہ آپ ۰ارجون کو لاہور تشریف لے گئے۔۳۵۰ مینٹل ہسپتال کا معائنہ ۳۰رجون کو آپ نے لاہور کے مینٹل ہسپتال کا معائنہ فرمایا۔اس کا آپ کی حساس طبیعت پر ایسا اثر ہوا کہ اس کے بعد کی رات آپ کو بالکل نیند نہیں آئی اور تمام شب بیخوابی میں گذری۔بعد میں آپ نے ”پاگل خانہ کا عبرتناک منظر کے زیر عنوان اس بارہ میں ایک مضمون لکھا۔۳۵۱ جائز تفریحات کا سامان ضرور ہونا چاہیے جولائی ۵۵ء میں آپ نے سنیما کے ضرر رساں پہلوؤں پر ایک مضمون لکھتے ہوئے جہاں افسوس سے لکھا کہ و بعض احمدی نوجوان بھی سنیما کی ملمع سازی سے دھوکا کھا کر اس میدان میں چور بازاری سے کام لے رہے ہیں اور داؤ لگا کر سنیما جاتے رہتے ہیں۔“ وہاں آپ نے یہ بھی لکھا کہ میں تفریح کی اہمیت کا ہر گز منکر نہیں بلکہ دن بدن اس کی ضرورت کا زیادہ قائل ہوتا جاتا ہوں۔ہماری زندگیاں اس قدر سنجیدہ اور تفکرات سے اتنی معمور ہیں کہ اگر جائز اور مفید تفریحات کا انتظام نہ کیا گیا تو کام کرنے والے لوگوں کے اعصاب تباہ ہو کر رہ جائیں گے۔اس لئے ہمارے سامنے یہ ایک اہم سوال ہے کہ اگر ایک طرف سنیما سے روک کر لوگوں کے اخلاق کو خراب ہونے سے بچائیں تو دوسری طرف ان کے لئے کسی نہ کسی رنگ میں مختلف مذاق کے لوگوں کے لئے جائز تفریح