حیات بشیر — Page 125
125 جماعتی دعاؤں پر زیادہ زور دینے کی نصیحت جون ۵۳ء میں آپ نے رمضان المبارک کے آخری عشرہ پر ایک نوٹ لکھ کر دوستوں کو اس امر کی طرف متوجہ کیا کہ ان ایام میں خصوصیت سے جماعتی دعاؤں پر زور دیا جائے کیونکہ اگر جماعت مشکلات اور تکالیف اور ابتلاؤں کے بھنور میں پھنسی رہی تو زید یا بکر کو مال اور نوکری اور اولاد اور صحت اور عزت کے مل جانے سے جماعت کو کیا حاصل ہو سکتا ہے۔لیکن اگر جماعت کو وہ کامیابی اور ترقی اور سرفرازی مل گئی جس کے لئے وہ پیدا کی گئی ہے تو زید یا بکر کی انفرادی ضرورتوں کے حصول کا رستہ بھی خود بخود کھل جائے گا۔۳۲۷۔صحت کی کمزوری اگست ۵۳ء میں آپ نے دوستوں سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ میری صحت ایک عرصہ سے خراب ہے اور اپریشن کی ضرورت بھی نقرس کی وجہ سے پیش آئی۔جس کی وجہ سے دائیں کہنی کی جگہ پر ایک بڑی غدود سیرم سے بھر کر باہر نکل آئی تھی۔اپریشن تو خدا کے فضل سے اچھا ہو گیا مگر بخار اب بھی ہو جاتا ہے اور کمزوری بھی کافی ہے اور ہاتھ بھی کچھ کانپتا ہے اس لئے دعاؤں کی خاص ضرورت ہے۔۳۲۸ صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کے دفاتر کا افتتاح ۱۹ نومبر ۵۳ ء کو صدر انجمن احمدیہ اور تحریک جدید کے نئے دفاتر کا حضرت خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے افتتاح فرمایا۔جب حضور صدر انجمن احمدیہ کے دفاتر میں تشریف لائے تو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ناظر اعلیٰ اور مکرم مرزا عزیز احمد صاحب ایڈیشنل ناظر اعلیٰ نے حضور پرنور کے ساتھ ہو کر حضور کو تمام دفاتر کا معائنہ کروایا۔اس کے بعد اجتماعی دعا کا پروگرام شروع ہوا۔کارکنان صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے بحیثیت ناظر اعلیٰ حضور کی خدمت میں ایڈریس پیش کیا جس میں ہجرت کے غیر معمولی دھکے کے باوجود سلسلہ کے کاموں میں غیر معمولی وسعت کا ذکر کر کے آپ نے بتایا کہ یہ عظیم الشان عمارت جس کے بنانے کی ہمیں ربوہ میں توفیق ملی ہے اس بات کی علامت ہے کہ ہمارے علیم و قدیر خدا کا منشاء ہے کہ ہمیں ہر حال میں اپنے کاموں اور اپنے سامانوں کو وسیع کرتے چلے جانا چاہیے یہاں تک کہ یہ الہامی بشارت اپنی تکمیل کو پہنچ جائے کہ بخرام که وقت تو نزدیک رسید و پائے محمد یاں بر مینار بلند ترم افتاد