حیات بشیر

by Other Authors

Page 124 of 568

حیات بشیر — Page 124

124 کو بھی پڑھنے کیلئے دیں۔وہاں آپ نے یہ بھی لکھا کہ ”اپنی کتابوں کی اشاعت اور فروخت وغیرہ سے میرا کوئی مالی تعلق نہیں ہوتا اور نہ ان کے نفع نقصان میں میرا کوئی حصہ ہوتا ہے۔میں ہمیشہ خالصتہ ثواب اور خدمت دین کی خاطر کتاب لکھتا ہوں اور کتاب کی اشاعت یا اس کے مالی نفع نقصان کے پہلو سے میرا کوئی سروکار نہیں ہوتا بلکہ اپنے لئے یا اپنے دوستوں کو تحفہ دینے کے لئے جو نسخے لیتا ہوں وہ بھی اپنے پاس سے قیمت دے کر خریدتا ہوں تا میرے ثواب میں کمی نہ آئے۔“ ۳۲۲ ختم نبوت کی حقیقت جنوری ۵۳ء میں ہی آپ نے اعلان فرمایا کہ مسئلہ ختم نبوت کے متعلق موجودہ بحث اور اختلاف کے پیش نظر میرا ارادہ ہے کہ اس بارہ میں ایک مختصر سا رسالہ لکھوں۔لہذا جو دوست اس مسئلہ کے کسی خاص پہلو کی زیادہ وضاحت ضروری سمجھتے ہوں وہ مجھے اپنا سوال لکھ کر بھجوا دیں۔۳۲۳ یہ رسالہ بعد میں ختم نبوت کی حقیقت“ کے نام سے شائع ہوا اور خدا تعالیٰ ے فضل سے اس نے غیر معمولی مقبولیت حاصل کی۔کے اچھی مائیں فروری ۵۳ہ کے آخر میں آپ نے اعلان فرمایا کہ میں نے ایک مختصر سا رسالہ تربیت اولاد کے متعلق لکھا ہے جو دراصل ”مصباح“ کے ایک سابقہ مضمون کی نظر ثانی کے ذریعہ مرتب کیا گیا ہے۔خدا کے فضل سے یہ رسالہ تربیت اولاد کے لئے بہت مفید ہوسکتا ہے اور احمدی ماؤں کے لئے بہت عمدہ ہدایت نامہ ہے۔اگر کوئی ادارہ یا کوئی دوست اُسے چھاپنا چاہے تو اُن کی خدمت میں اُسے ہدیہ پیش کر دیا جائے گا۔۳۲۴۔یہ رسالہ بعد میں اچھی مائیں“ کے نام سے شائع ہوا۔۳۲۵ طلباء کو پیغام ۲۳ فروری ۵۳ ء کو تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ کی جماعت نہم کے طلبا نے میٹرک میں شامل ہونے والے طلبا کے اعزاز میں ایک الوداعی پارٹی دی اس موقعہ پر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے بھی ایک خاص پیغام بھجوایا جو جواب ایڈریس کے بعد مکرم ہیڈ ماسٹر صاحب تعلیم الاسلام ہائی سکول نے پڑھ کر سنایا۔۳۲۶۔