حیات بشیر

by Other Authors

Page 106 of 568

حیات بشیر — Page 106

106 تصنیف کا کام کچھ طبیعت کے چل نکلنے پر بھی موقوف ہے اور معلوم نہیں کیا وجہ ہے کہ حصہ سوم میں ابھی تک قلم میں روانی نہیں پیدا ہوئی۔“ مسئلہ جنازہ کی حقیقت آپ نے یہ بھی تحریر فرمایا کہ: وو اس سال خاکسار نے ایک کتاب مسئلہ جنازہ کی حقیقت تصنیف کی۔جس کا حجم سوا دو سو صفحات ہے۔یہ کتاب گذشتہ مشاورت کے موقعہ پر چھپ کر شائع ہو چکی ہے۔اس کے علاوہ رسالہ ”مسئلہ کفر و اسلام بھی نظر ثانی کے بعد دوبارہ شائع ہوا اور خدا تعالیٰ کے فضل سے متعدد مضامین الفضل کے لئے لکھے گئے۔۔‘ ۲۵۷ سفر مالیر کوٹلہ ۱۴ نومبر ۱ء کو آپ صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب کی برات میں مالیر کوٹلہ تشریف لے گئے اور ۱۶ نومبر کو واپس آگئے۔۲۵۸ انگریزی ترجمۃ القرآن پر نظر ثانی کیلئے ایک بورڈ کا تقرر ۲ء کے ابتداء میں حضرت خلیفہ اُسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ارشاد فرمایا کہ قرآن کریم کے انگریزی ترجمہ اور تفسیری نوٹوں کی تیاری کا کام جو حضرت مولوی شیر علی صاحب کر رہے ہیں اسے پریس میں بھیجنے سے پہلے اس پر حضرت مرزا بشیر احمد صاحب مولوی عبدالرحیم صاحب درد، ملک غلام فرید صاحب ایم اے اور مکرم چوہدری ابوالہاشم صاحب ایم اے نظر ثانی کریں اور اس سلسلہ میں حضور نے بعض ہدایات بھی دیں۔چنانچہ مئی ۱۲ء میں ان ہدایات کے مطابق نظر ثانی شروع کی گئی۔129 سیرت خاتم النبيين سوم کی تیاری کا کام بھی حضرت میاں صاحب کے سپرد تھا۔مگر حصہ چونکہ حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت کے ماتحت آپ کا سارا وقت قرآن کریم کے انگریزی ترجمہ اور تفسیری نوٹوں کی نظر ثانی میں صرف ہوتا رہا اور اس کے لئے اکثر اوقات رات تک کام ک کرنا پڑا۔اس لئے آپ اس تصنیف کے لئے دوران سال میں کوئی وقت نہ نکال سکے۔۲۶۰ صدقات کا انتظا جنوری ۴۴ء میں سیدہ ام طاہر احمد کا لاہور میں آپریشن ہوا تو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے قادیان میں صدقہ کا انتظام فرمایا اور مساجد میں بھی دعا کی تحریک فرمائی۔11