حیاتِ بقاپوری — Page 78
حیات بقاپوری 78 کرواتا ہے۔اسی طرح وہ بعض اپنا کام نوکروں سے بھی لے لیتے ہیں اور انسانی صفات کے لحاظ سے وہ اکثر اپنا کام اپنے ہاتھ سے کرتے ہیں۔ہم نے اپنے امام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس زمانہ میں دیکھا ہے کہ آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح اپنے ہاتھ سے مہمانوں کو کھانا لا کر دیتے اور جہاں ہم بیٹھے ہوئے ہوتے ہمارے ساتھ ہی تشریف رکھتے اور اُسی اُسوہ پر ہمارے موجودہ امام عمل فرماتے ہیں۔اگر وہ کرسی پر ہوں تو ہمارے لیے بھی کرسی اور اگر فرش پر ہوں تو ہمارے لیے بھی فرش۔پیر صاحب میری باتوں سے بہت خوش ہو کر اپنے بیٹے کو کہنے لگے کہ بیٹا ان سے کوئی بات پوچھنی ہو تو پوچھ لو۔یہ بہت بڑے عالم فاضل ہیں۔چنانچہ اس نے مجھ سے دریافت کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج جو جسم کے ساتھ ہوا تھا کیا آپ جوتی سمیت آسمانوں پر گئے تھے یا بغیر جوتی کے؟ میں نے مولوی غلام احمد صاحب اختر سے کہا کہ آپ جواب دیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے سوالوں کا جواب آپ ہی دیں۔میں نے جواب دیا کہ پہلے یہ بتلائیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو جو معراج ہوا تھا وہ خا کی جسم کے ساتھ ہوا تھا۔جیسا کہ ہمارا جسم ہے یا نورانی جسم کے ساتھ جو خاص آپ کا تھا؟ وہ جلدی سے کہنے لگا۔کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو نوز علی نور تھے۔وہ نوری جسم کے ساتھ آسمان پر گئے تھے۔میں نے کہا بس آپ کی جوتی بھی نوری تھی اور اُسی کے ساتھ آپ آسمانوں پر گئے تھے۔اس کا اثر یہ ہوا کہ دوسری صبح کو جب پیر صاحب نے ہمیں بلایا تو آپ ایک قالین پر بیٹھے تھے جس پر ہمیں بھی بٹھایا اور عشاء کی نماز پیر صاحب نے مع اپنے مریدوں کے مولوی غلام احمد صاحب اختر کے پیچھے پڑھی۔۳۴۔جن نکالنے کا واقعہ ایک روز کا ذکر ہے کہ جمعہ کے دن بارہ بجے حضرت خلیفہ اسی الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی طرف سے ایک خط پر یہ حکم آیا کہ آپ جا کر جن نکال آئیں۔خط پڑھا تو لکھا تھا کہ میں نے اپنے گاؤں سے باہر ایک حویلی بنائی ہے۔پندرہ بیس دن ہوئے کہ میری لڑکی کوٹھے پر چڑھ رہی تھی کہ اس کو ایک نوجوان کہنے لگا یہ مکان تم نے میری جگہ پر بنا لیا ہے اس کو خالی کر دو ورنہ میں تمہیں مار ڈالوں گا۔لڑکی کا نپتی ہوئی واپس آگئی اور مجھے یہ کیفیت سنائی۔میں نے اس کو تسلی دی کہ یہ محض وہم ہے جن وغیرہ کوئی چیز نہیں۔دوسرے دن پھر اُسے ایسا ہی نظر آیا اور کل والی بات دہرائی۔میں نے پھر اس کو سمجھایا۔مگر تیسرے دن بیچ سنی۔جب دیکھا تو لڑکی مری ہوئی تھی۔