حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 76 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 76

حیات بقاپوری 76 گے اور یہ کہ کر چل پڑے۔میں نے بازو سے پکڑ لیا اور کہا کہ مولوی صاحب ایک بات بتلا دیں اور پھر چلے جائیں کہ عقل آپ کس کی لیں گے۔کیونکہ ہماری عقل تو یہ کہتی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت اور امت محمدیہ کی ( جو خیر الامت ہے ) فضیلت اور اسلام کی برتری اسی میں ہے کہ رسول پاک کی تابعداری میں قرآن پر چل کر وہ تمام فیوض و برکات حاصل ہوں جن کے ملنے کی دعائیں امت محمدیہ اور خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سورۃ فاتحہ کی قومی دعا میں ہر نماز کے ابتداء میں اور درود شریف کے اندر ہر نماز کے خاتمہ پر مانگتے چلے آئے ہیں۔جن سے آپ ابراہیم اور بنی اسرائیل کو چودہ سو سال نو از ا جاتا رہا ہے۔اور اگر آپ غیر احمدیوں کی عقل پر عمل کریں گے تو اُن کی عقل تو حضرت مسیح موعود کو ہی سچا نہیں مانتی اور آپ یہودیوں، عیسائیوں اور آریوں کی عقل لیں گے تو وہ قرآن کریم، اسلام اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہی سرے سے انکاری ہیں۔اس پر وہ لا جواب ہو کر چلے گئے۔-۳۱۔روحانی پھل کافروں پر حرام ہیں جن دنوں قادیان کے غیر احمدی جلسے کرایا کرتے تھے ان دنوں کا ذکر ہے کہ ایک جلسہ میں مولوی ثناء اللہ صاحب قادیان آئے تو ایک دن مقبرہ بہشتی میں بھی گئے۔وہ سردی کا موسم تھا اور باغ میں سنگترے لگے ہوئے تھے۔ایک سنگترے کو ہاتھ لگا کر مولوی ثناء اللہ طنزاً کہنے لگے ”مرزا جی میں دو سنگترے لے لوں۔ایک احمدی جو سن رہا تھا اس نے کہا کہ حضرت صاحب تو آپ کو روحانی پھل اور سنگترے دیتے رہے لیکن آپ نے قبول ہی نہیں کیے۔میں نے سن کر کہا اس کا جواب آیت ان اللہ کی مھما علی الکافری نین (۵۱:۷) میں موجود ہے۔۳۲۔دعوے سے پہلے کی زندگی نبوت کا ایک ثبوت ہے ایک مناظرے میں جب میں نے مولوی ثناء اللہ صاحب سے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعویٰ سے پہلی زندگی پر تم کوئی عیب، افتراء یا جھوٹ یا دغا کالگا کر دکھلاؤ۔جیسا کہ حضور نے اُسے خود اپنی صداقت دعوی کے ثبوت میں تذکرۃ الشہا دتین صفحہ ۶۲ پر ان الفاظ میں پیش کیا ہے:۔کون تم میں سے ہے جو میری سوانح زندگی میں کوئی نکتہ چینی کر سکتا ہے۔پس یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے جو اس نے ابتداء سے مجھے تقویٰ پر قائم رکھا اور سوچنے والوں کے لیے ایک دلیل ہے۔“