حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 75 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 75

حیات بقا پوری 75 (۵) وارِ من منتظم کی ایک کو کھیم - (۴۰۶۲) یہ آیت آخری زمانہ میں ایک نبی کے ظاہر ہونے کی نسبت ایک پیشگوئی ہے۔" ( تتمہ صفحہ ۶۷ وغیرہ وقس ہذا ) ان پانچ حوالوں میں رسول اور نبی کی جگہ مجددیا محدث کا لفظ رکھ کر غور کریں کیا عبارت بے مطلب نہیں ہو جاتی کیونکہ او پر جو الہام اور آیات پیش کی گئی ہیں ان میں بھی رسول اور نبی کے الفاظ آئے ہیں نہ کہ مجدد اور محدث کے۔پھر حضور علیہ السلام کا استدلال بھی رسالت اور نبوت کے متعلق ہے نہ کہ اپنی مجددیت اور محدثیت کے متعلق۔میری اس بات کا مجلس پر بہت اچھا اثر ہوا اور مولوی صاحب لا جواب ہو گئے۔۳۰۔کس کی عقل پر عمل کیا جائے کا 19ء کا ذکر ہے۔امرتسر کی جماعت نے مولوی غلام رسول صاحب ایک احمدی کو حضرت خلیفہ امسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا درس سنے کیلیے قادیان بھیجا تا کہ وہ نوٹ کر کے پھر جماعت کو سنا ئیں۔جب وہ واپس آکر درس سنانے لگے تو کہا کہ حضرت میاں صاحب نے فلاں آیت کی تفسیر اس طرح کی ہے اور میری رائے میں اس طرح ہے۔جماعت کے لوگوں نے کہا کہ آپ اُن کی تفسیر بتلائیں اپنی رائے مت بتلائیں۔لیکن وہ اس قسم کے آدمی تھے کہ اپنی بات پر اڑے رہے۔میں نے کہا آپ کو حضرت صاحب سے اختلاف کیوں ہے؟ تو کہنے لگے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو نبی مانتے ہیں حالانکہ آپ نبی نہ تھے صرف مجدد تھے۔میں نے کہا اگر میں حضرت اقدس کی عبارتوں سے دکھا دوں کہ آپ نے نبی ہونے کا دعوی کیا ہے تو کیا پھر آپ مان لیں گے؟ کہنے لگے ہم حضرت صاحب کی وہ بات مانیں گے جو حدیث کے مطابق ہو۔میں نے کہا اگر میں حدیث سے ثابت کر دوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود کو ایک بار چھوڑ چار بارنبی اللہ نبی اللہ نبی اللہ ہیں اللہ قرار دیا ہے تو کیا آپ پھر مان لیں گے؟ کہنے لگے ہم وہ حدیث مانیں گے جو قرآن شریف کے مطابق ہو۔میں نے کہا اگر میں قرآن شریف سے ثابت کر دوں کہ آیت وَمَن يُطلع الله وَالرَّسُولَ فَأُولَيكَ مَعَ الَّذِينَ انهم اللَّهُ عَلَيْهِم مِن المين والصديقين والشهد آءِ والمحسنین (۷۰:۴)۔وغیرہ سے صریح طور پر ثبوت ملتا ہے کہ حضور کی اطاعت اور پیروی سے آپ کے امتی نبی بھی بن سکتے ہیں تو کیا پھر آپ مان لیں گے کہ حضرت اقدس نبی تھے؟ اور خلیفتہ اسح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے اختلاف چھوڑ دیں گے؟ تو کہنے لگے کہ آیت کے معنے عقل کے مطابق کریں