حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 41 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 41

حیات بقا پوری 41 اعتراضات کا جواب دے سکیں کیونکہ عیسائیوں نے پادری جوالا سنگھ اور پادری ہوز اور حافظ احمد مسیح کو جوان کے چوٹی کے مناظر ہیں منگوانے کا بندوبست کیا ہے۔اس پر حضور نے مجھے وہاں پہنچنے کا حکم دیا۔چوتھے دن غیر احمدی مولوی تقریر شروع کرنے والا ہی تھا کہ میں پہنچ گیا۔میرے جانے سے پہلے بھی کسی آدمی کی انتظار میں ایک گھنٹہ دیر ہو گئی تھی۔جب میں راجہ علی محمد صاحب کے ہمراہ وہاں پہنچا تو پوری جو الاسنگھ اور اس مولوی میں مندرجہ ذیل سوال وجواب ہو رہا تھا: مولوی صاحب قرآن کریم کی تعلیم کل دنیا کے لیے ہے جیسا کہ فرمایا: تمرک اللَّه می نول الكرقَانَ عَلَى عَبْدِهِ لِيَكُونَ لِلعَلَمِينَ دِ نیز۔(۲:۲۵) پادری جوالا سنگھ مولوی صاحب قرآن کریم کی تعلیم کا عالمگیر ہونا ثابت کرنے سے پہلے آپ یہ ثابت کریں کہ قرآن کریم خدا تعالیٰ کا کلام بھی ہے یا نہیں۔مولوی صاحب آپ نے انجیل کی تعلیم کے منجانب اللہ ہونے کا کوئی ثبوت نہیں دیا۔لہذا میں بھی نہیں دیتا۔نہیں دیا۔پاوری جوالا سنگھ مولوی صاحب آپ نے اُس وقت یہ اعتراض نہیں کیا اس لیے ہم نے جواب مولوی صاحب اچھا ہم اب یہ اعتراض کرتے ہیں کہ انجیل کا منجانب اللہ ہونا ثابت کرو۔پادری جوالا سنگھ سوال کرنے کا حق آپ کے لیے اس دن تھا جو گذر گیا۔اب تو ہمارا حق ہے کہ ہم آپ پر اعتراض کریں۔مشتے که بعد از جنگ یاد آید بر کلمه خود با مد زد اس مجمع میں جو پانچ چھ ہزار کا تھا دور دور سے لوگ آئے ہوئے تھے۔ایک وکیل صاحب اُٹھے اور کہنے لگے کہ ہمارے مولوی صاحب کو بڑے عالم فاضل ہیں لیکن پادری جوالا سنگھ صاحب کے سوالوں کا جواب نہیں دے سکتے۔پادری صاحب کو چاہیے کہ مولوی صاحب سے اُن کی لیاقت کے مطابق سوال کریں۔اس وقت دو چار اور وکیل اور بیرسٹر راجہ صاحب سے کہنے لگے کیا اچھا ہوتا اگر آپ کے سلسلہ کا کوئی عالم اس وقت یہاں موجود ہوتا جو