حیاتِ بقاپوری — Page 286
حیات بقاپوری 286 رائے اس روپے کو تجارت کے ذریعے ترقی دے۔چونکہ انجمن خدا کے مقرر کردہ خلیفہ کی جانشین ہے اس لیے اس انجمن کو دنیا داری کے رنگوں سے بکلی پاک رہنا ہوگا۔اور اس کے تمام معاملات نہایت صاف اور انصاف پر مبنی ہونے چاہئیں۔جائز ہوگا کہ انجمن کی تائید اور نصرت کے لیے دور دراز ملکوں میں اور انجمنیں ہوں جو اس کی ہدایت کی تابع ہوں۔یہ ضروری ہوگا کہ مقام اس انجمن کا ہمیشہ قادیان رہے کیونکہ خدا نے اس مقام کو برکت دی ہے۔(ضمیمہ الوصیت صفحه ۲۴ - (۲۵)۔۳۱۔جنوری ۱۹۰۶ء کو مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے نے صدر انجمن احمد یہ قادیان کے لیے بعض قواعد مرتب کر کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو پیش کئے۔حضور نے ان قواعد کی منظوری دی اور مندرجہ ذیل احباب کو مجلس معتمدین کے رکن اور عہدیدار مقرر فرمایا:۔ا۔A V- ۱۲۔حضرت حکیم مولوی نورالدین صاحب بھیروی پریذیڈنٹ مولوی محمد علی صاحب ایم۔اے۔ایل۔ایل۔بی سیکرٹری خواجہ کمال الدین صاحب وکیل چیف کورٹ پنجاب قانونی مشیر صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب مولوی سید محمد احسن صاحب امروہی خان صاحب محمد علی خانصاحب رئیس مالیر کوٹلہ سیٹھ عبدالرحمن صاحب مدراس مولوی غلام حسن صاحب سب رجسٹرار پیشاور میر حامد شاہ صاحب سپرنٹنڈنٹ عدالت ضلع سیالکوٹ شیخ رحمت اللہ صاحب تاجر مالک انگلش وئیر ہاؤس لاہور ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب اسٹنٹ سرجن ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب اسٹنٹ سرجن ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب اسٹنٹ سرجن