حیاتِ بقاپوری — Page 208
حیات بقاپوری 208 ۱۵۵ ۹۔جولائی 1906ء کو سردار مصباح الدین صاحب کی لڑکی کے رشتہ کی بابت ایک جگہ انتخاب کیلئے دعا کر رہا تھا کہ زبان پر جاری ہوا: هو تواب رحيم تفہیم یہ ہوئی کہ موزوں ہے۔ان کو اطلاع دی گئی۔۱۵۶۔۔جولائی ۱۹۵۷ء کو میں محترمہ حضرت ام منظفر احمد صاحبہ کی شفایانی کے لئے دعا کر رہا تھا کہ کشفی حالت طاری ہوئی۔دیکھتا ہوں کہ میں ان کی کمر پر ایک ٹوٹی کے تیل کی مالش کر رہا ہوں اور انہیں آرام آ رہا ہے۔صبح جب میں نے حضرت میاں بشیر احمد صاحب مدظلہ کی خدمت میں عرض کی تو آپ نے اسی قسم کا تیل تیار فرما کر مالش کروائی۔جس سے بفضلہ تعالیٰ انہیں آرام ہو گیا۔۱۵۷ ۱۳۔جولائی ۱۹۵۷ء کو صاجزادہ منصور احمد صاحب کے کلیم کی بابت اور عزیز مبارک احمد بقا پوری کی مستقل ملازمت کیلئے اور عزیزم محمد اسحاق کی کوٹھی واقع ماڈل ٹاؤن کی بابت دعا کی گئی۔تو خواب میں مجھے کوئی کہتا ہے: النبوت وئنهم جس کا مطلب یہ تھا کہ تینوں اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے۔انشاء اللہ تعالی۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔فالحمد لله علی ذالک ۱۵۸ ۲۱ جولائی ۱۹۵۷ء کو عزیزہ رقیہ بیگم کا خط آیا کہ کوٹھی کا آدھا حصہ میر صاحب کے نام الاٹ کر دیا گیا ہے۔انا لله و انا الیه راجعون۔جسے پڑھ کر طبیعت پر سخت بوجھ پڑا۔کیونکہ یہ سابقہ الہی بشارتوں کے مخالف خبر تھی۔اور اس سے مخالفوں کو بھی زبان طعن دراز کرنے کا موقعہ مل جانے کا اندیشہ تھا۔اس کے متعلق متعدد دنوں تک دعا کی۔تب ۳۱۔جولائی ۱۹۵۷ء کو رات کے تقریبا ساڑھے بارہ بجے رویا میں پہلے تو مجھے دو بھینسیں دکھلائی گئیں اور پھر دیکھا