حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 207 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 207

حیات بقاپوری 207 ۱۵۲ - ۲۹۔جون ۱۹۵۷ء کو اڑھائی بجے رات کے دیکھا کہ بالا خانہ پر ایک اہم معاملہ تو فیقہ تعالی منظور ہوا ہے۔میں اس فیصلہ کے جلدی ختم ہونے پر خوشی سے کہتا ہوں کہ یہ اس افسر کی وجہ سے ہوا ہے۔دوسرا افسر جس کی کالی پگڑی ہے کہتا ہے کہ وہ بڑا نیک ہے، اور میر انسبتی بھائی ہے۔تفہیم ہوئی کہ یہ رویا بھی ماڈل ٹاون لاہور والی کوٹھی کے متعلق ہے جس کا فیصلہ میرے بیٹے محمد اسحق کے حق میں ہوگا۔۱۵۳۔جون ۱۹۵۷ء کا واقعہ ہے کہ عزیز قاضی لیق احمد کا خط نیروبی افریقہ سے آیا کہ جولائی سے ۵ء میں میرا سالانہ امتحان ہونے والا ہے، خاص کامیابی کے لئے دعا کی درخواست ہے۔میں نے اس کے لئے متواتر کئی دنوں تک دعا کی۔جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اشارہ ہوا کہ لئیق احمد اعلیٰ نمبروں پر کامیاب ہوگا۔میں نے یہ خوشخبری اس کو لکھ کر بھیج دی جو ہر وقت اسے مل گئی۔بعد امتحان و ظہور نتیجہ اس کی طرف سے مندرجہ ذیل خط ملا: حضرت مولوی صاحب دام ظلکم ! السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکانه امید ہے کہ آپ بفضلہ تعالیٰ خیر و عافیت سے ہوں گے۔آپ یہ سن کر خوش ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میں امتحان میں کامیاب ہو گیا ہوں۔آپ نے شروع میں ہی مجھے اپنی قبولیت دعا کی بشارت دے دی تھی۔الحمد للہ الحمد للہ! کہ ایسا ہی ہوا۔یہ دوسال کا کورس تھا جو میں نے ایک سال میں ختم کرنے کی کوش کی تھی۔پھر میں دوران امتحان بعارضہ انفلوئنزا یہ رہا۔اس کے باوجود میرا پاس ہو جانا اللہ تعالیٰ کا بڑا فضل و احسان ہے۔جو سراسر حضرت امیر المومنین خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی خاص توجہ اور آپ جیسے بزرگان کرام کی دعاؤں کے طفیل ہے۔جزاکم اللہ حسن الجزاء اللہ تعالیٰ آپ کو درازی عمر بصحت کاملہ عطا فرمائے۔آمین! والسلام خاکسار آپکی دعاؤں کا محتاج لیق احمد از نیروبی، ۱۹ ستمبر ۱۹۵۷ء ۱۵۴ ۸ جولائی ۱۹۵۷ء کو، جو حج کا دن تھا، کسی نے کہا کہ حضرت صاحب نماز کے لئے تشریف لا رہے ہیں اب ٹھنڈ ہو جائے گی۔تب مجھے القاء ہوا کہ : عید اور اس کے دوسرے دن یعنی دو دن سخت گرمی پڑے گی۔چنانچہ ایسا ہی ہوا۔سخت گرمی پڑی۔اس کے بعد ٹھنڈی ہوا چلے گی۔