حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 185 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 185

حیات بقاپوری 185 طرح روشن تاروں نے میرے قلب کو منور کر دیا ہے اور اس میں ایک روشنی اور وسیع میدان پیدا ہو گیا ہے۔اور میں محسوس کرتا ہوں کہ جس جگہ حضرت مصلح موعود تشریف فرما ہیں، اُس جگہ حضرت سبحانہ میرے قلب پر نازل ہونے کے لئے تشریف لا رہے ہیں۔۹۵ چند روز سے میری طبیعت ضعف قلب کی وجہ سے خراب ہو رہی تھی۔کہ ۲۵۔جون ۱۹۵۴ ء میری بیوی نے بوقت صبح خواب میں دیکھا کہ ایک شخص باہر سے ہمارے مکان کے اندر آیا۔اور اس کے معابعد دوسرا شخص بھی آگیا ہے۔دوسرا پہلے کو کہتا ہے کہ تم کون ہو۔وہ کہنے لگا کہ میں ملک الموت ہوں۔انہوں نے کہا کہ تم یہاں کیوں آئے ہو۔ملک الموت نے کہا کہ میں اپنا کام کرنے آیا ہوں۔دوسرا شخص جو مجھے جبرائیل فرشتہ معلوم ہوتا ہے، اُسنے کہا کہ تمہارا ابھی یہاں کوئی کام نہیں۔چنانچہ وہ چلا گیا۔اور میں بفضلہ تعالیٰ اُسی دن تندرست ہو گیا۔الحمد للہ علی ذالک۔۹۶ - ۷۔جولائی ۱۹۵۴ء خاکسار حضرت صاحزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی بیماری کی تشویشناک حالت اخبار الفضل میں پڑھ کر آپ کی صحت کے واسطے دعا کر رہا تھا کہ آواز آئی: جا کر تو دیکھو مجھے تسلی ہوئی کہ جو حالت میں نے اخبار میں پڑھی ہے اس سے اللہ تعالیٰ نے شفا دے دی۔آج ۹۔جولائی کو لاہور جا کر صاحزادہ صاحب کی خدمت میں حاضر ہوا۔پندرہ منٹ تک ملاقات رہی۔بفضلہ تعالیٰ حضرت صاجزادہ صاحب کی طبعیت بہتر پائی۔فالحمد للہ علی ذالک۔۹۷ - ۹۔جولائی ۱۹۵۴ء میرے لڑکے عزیز میجر محمد اسحاق صاحب ایم بی بی ایس نے میرے لاہور جانے پر مجھے بتلایا کہ محکمانہ امتحان میں میرا ہے۔جولائی کا پہلا پرچہ خراب ہوا ہے۔اور عزیز نے اس پر گھبراہٹ کا اظہار کیا۔میں نے رات کو دعا کی تو لکھا ہوا دیکھا۔نتجاوز عن سيئاتهم - صبح عزیز کو اطلاع دی گئی لیکن عزیز کی پوری تسلی نہ ہوئی اور جوں جوں اُس کے دوسرے پرچے اچھے ہوتے گئے پہلے پرچہ کے متعلق افسوس بڑھتا گیا۔جب