حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 11 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 11

حیات بقا پوری 11 ہے کہ مرزا صاحب بچے ہیں۔میں اس وقت چونکہ غیر احمد می تھا میں نے اُن کو یہ جواب دیا کہ یہ علامت حضرت امام مہدی کے پیدا ہونے کی ہے یوں سمجھو کہ امام مہدی پیدا ہو چکا ہے۔لیکن اس کا اثر میرے دل پر یہ ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی طرف میری توجہ ہوگئی اور میں کبھی کبھی قادیان آیا جایا کرتا تھا اور میں اپنے پرانے دوستوں شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی، مولانا سید سرور شاہ صاحب رضی اللہ عنہ اور قاضی میرحسین صاحب رضی اللہ عنہ سے ملتا رہتا تھا اور ہر بار قادیان آنے کے ساتھ میں سلسلہ کے قریب ہوتا جاتا تھا اور جماعت کے ساتھ میرا تعلق روز بروز پختہ ہوتا جا رہا تھا۔سن 19ء میں ایک بار جب میں قادیان گیا تو میرے ایک سوال پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا:۔مولوی صاحب ! یہ ایمان نہیں کہ تھوڑے سے امتحان میں انسان کمزوری دکھائے اور اس اثناء میں حضور نے والبالو تم بھی مو من الخوف والجوع (۱۵۲:۲) کی جو تفسیر بیان فرمائی اس سے میں اس قدر متاثر ہوا کہ میں نے پختہ ارادہ کر لیا کہ اب گھر جا کر جب دوبارہ قادیان آؤں گا تو ضرور بیعت کے لیے تیار ہو کر آؤں گا۔ان دنوں میں اپنے تہیال میں اپنے ماموں کے پاس قصبہ مرالی والا ضلع گوجرانوالہ میں رہا کرتا تھا۔میں نے قادیان سے واپسی پر گاؤں میں پہنچتے ہی اس بات کا تذکرہ کرنا شروع کر دیا کہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب کا ذب نہیں بلکہ صادق مسلمان ہیں اور جیسے مسلمانوں میں اہلحدیث اور حنفی وغیرہ مختلف فرقے ہیں۔احمدی جماعت بھی مسلمانوں کا ہی ایک فرقہ ہے۔جب اس طرح کا چرچا ہوا تو مرالی والا کے اہلحدیث گروہ نے مجھے سمجھانے کے لیے مولوی عبد الجبار صاحب غزنوی کو امرت سر سے منگوایا مبادا کہ میں احمدی ہو جاؤں۔مولوی عبد الجبار صاحب آئے تو بجائے اس کے کہ مجھے دلائل سے قائل کرتے اور کہتے کہ مرزا صاحب کا دعوی صحیح نہیں انہوں نے اس بات پر زور دیتا شروع کر دیا کہ تم مرزا صاحب کے کافر ہونے کا اعلان کرو جیسا کہ دوسرے دوسو علماء نے آپ کے عقیدہ وفات مسیح ناصری علیہ السلام اور دعویٰ مسیحیت و مہدویت کے باعث کفر کا فتویٰ لگایا ہے۔اُس وقت اللہ تعالیٰ نے میری عجیب دستگیری فرمائی۔میرے پاس اتفاقاً مولوی غلام قادر صاحب کٹر حنفی کا فرقہ اہلحدیث کے متعلق فتوئے کفر موجود تھا اور چونکہ میں بھی اُس وقت حنفی المذہب تھا۔اس لیے میں نے جرات سے مولوی عبد الجبار صاحب کو کہا کہ میں حنفی ہوں اور میرے پاس حنفی مذہب کے بہت بڑے عالم مولوی غلام قادر صاحب کا فتویٰ اہل حدیث گروہ کے کافر اور خارج از اسلام اور مرتد ہونے کے متعلق موجود ہے جس کی بناء پر میں آپ کو تو کافر کہنے کے لیے تیار ہوں لیکن مرزا