حیاتِ بقاپوری

by Other Authors

Page 102 of 390

حیاتِ بقاپوری — Page 102

حیات بقا پوری 102 ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں پہنچائی تو آپ نے فرمایا: ہے۔اب انشاء اللہ تعالی سلسلہ کو کافی ترقی ہوگی کیونکہ صحابہ کی طرح ہمارے مبلغوں کو بھی مار پیٹ شروع ہو گئی جب میں تین ماہ کے بعد حلقہ کے دورہ سے واپس قادیان پہنچا تو تذکرہ کے سلسلہ میں میں نے حضرت صاحب کی خدمت میں عرض کی کہ حضور! اگر ایسے موقعہ پر مقابلہ نہ کیا جائے۔تو مار کم پڑتی ہے۔حضور نے یہ خیال فرما کر که شاید مولوی صاحب کو اپنی مار کا خیال ہے۔فرمایا: اگر آپ کو مار پڑی ہے تو کوئی حرج نہیں۔پہلوان تو اپنے آپ کو مکے مارا کرتے ہیں۔آپ نے تو خدا کی راہ میں مکے کھائے ہیں۔“ احمد اللہ کہ اس واقعہ کے بعد بہت جلد حضرت صاحب کے ارشاد کے مطابق ان حلقوں میں بڑی کامیابی ہوئی۔اور کئی لوگوں نے بیعت کی۔جس کا ذکر حضرت اقدس خلیفتہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے بھی جلسہ سالانہ ۱۹۲۲ء کی تقریر میں فرمایا۔(دیکھئے نجات حصہ اول صد ۴۳) ۶۳ - امام مہدی کا قوم مغل سے ہونا ایک شخص نے مجھ سے سوال کیا کہ حدیثوں سے تو یہی ثابت ہوتا ہے کہ امام مہدی بنو فاطمہ میں سے ہوگا۔اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دیس یعنی ملک عرب میں پیدا ہو گا۔آپ لوگوں نے قوم مغل میں سے ہندوستان میں مرزا صاحب کو مسیح موعود اور امام مہدی بغیر دلیل کے مان لیا ہے۔میں نے کہا مسیح موعود اور امام مہدی کے متعلق سے احادیث سے ثبوت کہ وہ قوم مغل سے ہوگا اور ہندوستان میں ہوگا میں دیتا ہوں۔اور آپ اپنے مولوی صاحب کہیں کہ وہ ایسی حدیث پیش کریں جس میں لکھا ہوا ہو کہ امام مہدی قوم سادات سے ہونگے۔اُس نے اپنے مولوی صاحب کو جو اسی مجمع میں بیٹھے ہوئے تھے مخاطب کیا تو انہوں نے فورا حدیث پڑھ دی۔المهدی من ولد فاطمہ۔میں نے کہا کہ مولوی صاحب سوال یہ ہے کہ آپ وہ حدیث بیان کریں جس میں لکھا ہے کہ امام مہدی فاطمہ کی اولاد میں سے ہو گا۔جس کا ماننا سب مسلمانوں پر فرض ہے۔اور اس حدیث میں تو صرف مہدی کا ذکر ہے نہ کہ امام مہدی کا۔اور نہ اس کا ماننا فرض لکھا ہے۔کہنے لگے اس طرح کی حدیث کوئی نہیں ہے۔اگر ہے تو آپ بیان