حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 63 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 63

حیات احمد ۶۳ جلد پنجم حصہ دوم اس طرح پر رسالہ کے اجرا کی تجویز مکمل ہوگئی اور حصہ داروں کی فراہمی اور رقم کی وصولی اور اجرائے رسالہ کے لئے ابتدائی کارروائی کا عملاً آغاز ہو گیا۔اور اس رسالہ کے اجرا سے حضرت اقدس کے الہامات کے پورا ہونے کا وقت آ گیا۔عملاً رسالہ کے لئے باقاعدہ کام شروع ہو گیا۔مگر ابھی بعض امور فیصلہ طلب تھے چنانچہ ۲۴ نومبر ۱۹۰۱ء کو بورڈ آف ڈائریکٹر ز کا اجلاس ہوا بورڈ نے پہلے مقام اشاعت لاہور قرار دیا تھا۔مگر بعد میں قادیان ہی قرار پایا۔چنانچہ ۲۴ نومبر کو حسب ذیل روئداد مرتب ہوئی۔ضروری اطلاع ۲۴ نومبر ۱۹۰۱ء کو تحریک صاحب پریذیڈنٹ بورڈ آف ڈائر یکٹرز ، بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں حضرت مولوی نور الدین صاحب و حضرت عبد الکریم صاحب و جناب نواب محمد علی خاں صاحب وسید حامد شاہ صاحب و حکیم فضل الدین صاحب و مرزا افضل بیگ صاحب و منشی محمد نواب خاں صاحب تحصیلدار اور راقم حاضر تھے اور شیخ رحمت اللہ صاحب بھی بعد میں شامل ہو گئے اور بورڈ کی کارروائی کسی قدر ترمیم کے ساتھ جنرل کمیٹی منعقدہ ۳۰ / نومبر ۱۹۰۱ ء نے منظور کی جنرل کمیٹی کے شائع شدہ فیصلوں سے قواعد وضوابط انجمن و عہدہ داران انجمن میں کسی قدر تبدیلی واقع ہوگئی ہے۔جس کی اطلاع ممبران انجمن اشاعت اسلام اور دوسرے بھائی کے لئے ضروری ہے۔(۱) مقام اشاعت میگزین قادیان قرار دیا گیا (۲) عہدہ داران انجمن کا بھی مقامی ہونا ضروری سمجھا گیا۔اس لئے مفصلہ ذیل تبدیلیاں عہدہ داران میں کی گئیں۔سیکرٹری بجائے خواجہ کمال الدین صاحب پشاور کے راقم کو قرار دیا گیا۔اسٹنٹ سیکرٹری بجائے راقم کے مفتی محمد صادق صاحب کو قرار دیا گیا۔فنانشل سیکرٹری بجائے شیخ رحمت اللہ صاحب لاہور کے حضرت مولوی نورالدین صاحب کو قرار دیا گیا۔ایگز یمینز یعنی محاسب بجائے منشی تاج الدین صاحب لاہوری کے مفتی محمد صادق صاحب کو قرار دیا گیا۔امین نواب محمد علی خاں صاحب کو قرار دیا گیا۔مگر ایک ہزار