حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 62 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 62

حیات احمد ۶۲ جلد پنجم حصہ دوم گا۔جس کے بعد ہر ایک شخص جو تاجرانہ طور سے حصص خریدے گا۔وہ اپنے حصص واپس لینے کا مجاز ہو گا اور نفع کی تقسیم سالانہ ہوگی البتہ وہ احباب جو بطور خیرات حصص لیں گے ان کے حصص بطور سرمایہ مستقل رسالہ سمجھے جاویں گے اور ان کا منافع اس مستقل سرمایہ میں رسالہ سالا نہ جمع ہو جایا کرے گا۔انجمن کا نظم ونسق تین مجالس کے ہاتھ میں رکھا گیا۔(۱) مجلس عامہ (۲) بورڈ آف ڈائریکٹرز (۳) مجلس کارکن مجلس عامہ کا اجلاس تو سال میں ایک دفعہ عیدالاضحی کے موقعہ پر رکھا گیا البتہ اس انجمن کے گل انتظام کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹر ز مقرر ہوا۔جن کی ہدایت کے مطابق مجلس کارکن ہمیشہ کا رروائی کیا کرے گی۔سر دست انجمن کے عہدہ داران حسب ذیل مقرر ہوئے۔سر پرست اعلیٰ۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پریذیڈنٹ۔حکیم نورالدین صاحب وائس پریذیڈنٹ۔مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی سیکرٹری۔خواجہ کمال الدین وکیل اسٹنٹ سیکرٹری۔مولوی محمد علی صاحب فنانشنل سیکرٹری۔شیخ رحمت اللہ صاحب تاجر بمبئی ہاؤس محاسب۔میاں تاج الدین صاحب لاہوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر ہیں مقرر کئے گئے اور یہ ممبران ممبران انجمن میں سے انتخاب کئے جاویں گے۔جو کم از کم دس حصص خریدیں گے۔بورڈ آف ڈائر یکٹر ز کا پہلا اجلاس یکم اپریل کو بمقام قادیان ہوا۔اور انہوں نے حسب ذیل امور فیصلہ کئے۔رسالہ کا نام ریویو آف ریلیجنز یعنی کل مذاہب دنیا پر تحقیقی نظر کرنے کا رسالہ۔رسالہ کی اشاعت گاہ۔اس کی اشاعت گاہ لاہور قرار دی گئی اور اس کا دفتر بھی لاہور میں رہے گا۔رسالہ کے ایڈیٹر۔اس کے ایڈیٹر مولوی محمد علی صاحب اور خواجہ کمال الدین صاحب مقرر کئے گئے۔