حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 196 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 196

حیات احمد ١٩٦ جلد پنجم حصہ دوم لوگوں کی خوا ہیں اور الہام ہیں جو محض دماغی بناوٹ کی وجہ سے اُن کو آتی ہیں۔کوئی عملی حالت اُن میں موجود نہیں۔یہ تو علم الیقین کی مثال ہے۔اور جس شخص کی خواب اور الہام کا سرچشمہ یہی درجہ ہے اُس کے دل پر اکثر شیطان کا تسلط رہتا ہے اور اس کو گمراہ کرنے کے لئے وہ شیطان بعض اوقات ایسی خوا ہیں یا الہام پیش کر دیتا ہے جن کی وجہ سے وہ اپنے تئیں قوم کا پیشوا یا رسول کہتا ہے اور ہلاک ہو جاتا ہے جیسا کہ جموں کا رہنے والا بد قسمت چراغ دین جو پہلے میری جماعت میں داخل تھا اسی وجہ سے ہلاک ہوا۔اور اُس کو شیطانی الہام ہوا کہ وہ رسول ہے اور مرسلین میں سے ہے اور حضرت عیسیٰ نے اس کو ایک عصا دیا ہے کہ تا دجال کو اس سے قتل کرے اور مجھے اس نے دجبال ٹھہرایا اور آخر اس پیشگوئی کے مطابق جو رسالہ دافع البلاء ومعیا راہل الاصطفاء میں درج ہے مع اپنے دونوں لڑکوں کے طاعون سے جواناں مرگ مرا۔اور موت کے دنوں کے قریب اس نے یہ مضمون بھی مباہلہ کے طور پر میرا نام لے کر شائع کیا کہ ہم دونوں میں سے جو جھوٹا ہے خدا اس کو ہلاک کر دے سو وہ خود ۴ را پریل ۱۹۰۶ء کو مع اپنے دونوں لڑکوں کے طاعون سے ہلاک ہو گیا۔فَاتَّقُوا اللَّهَ يَا مَعْشَرَ الْمُلْهَمِيْن۔(حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحه ۵۱،۵۰)