حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 158 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 158

حیات احمد ۱۵۸ جلد پنجم حصہ دوم پاس روانہ کیا جائے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی خاص آدمی جناب کی جماعت سے یہاں آکر خود دیکھ جائے لیکن جلدی آنے پر دیکھا جاسکے گا۔پیر صاحب کا ایک کارڈ جو مجھے پرسوں ہی پہنچا ہے با صلہا جناب کے ملاحظہ کے لئے روانہ کیا جاتا ہے جس میں انہوں نے خود اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ مولوی محمد حسن کے نوٹ انہوں نے چرا کرسیف چشتیائی کی رونق بڑھائی ہے لیکن ان سب باتوں کو میری طرف سے ظاہر فرمایا جا نا خلاف مصلحت ہے ہاں اگر میاں شہاب الدین کا نام ظاہر بھی کر دیا جائے تو کچھ مضائقہ نہ ہوگا کیونکہ میں نہیں چاہتا کہ پیر صاحب کی جماعت مجھ پر سخت ناراض ہو آپ دعا فرما دیں کہ آپ کی نسبت میرا اعتقاد بالکل صاف ہو جاوے اور مجھے سمجھ آ جاوے کہ واقعی آپ ملہم اور مامور من اللہ ہیں جناب مولوی عبد الکریم صاحب و مولا نا مولوی نور الدین صاحب کی خدمت میں دست بستہ السلام علیکم عرض ہے۔زیادہ لکھنے میں ضیق وقت مانع ہے۔میاں شہاب الدین کی طرف سے بعد سلام علیکم مضمون واحد ہے۔والسلام خاکسار محمد کرم الدین عفی عنہ از ھیں تحصیل چکوال ۱۲۱ جولائی ۱۹۰۲ء دوسراخط مولوی کریم الدین صاحب بنام حکیم فضل دین صاحب معتبر این عاجز مکرم معظم بندہ جناب حکیم صاحب مَدَّظِلُّهُ العَالِي السلام عليكم ورحمة الله و بركانت ۳۱ / جولائی کولڑ کا گھر پہنچ گیا اسی وقت سے کار معلومہ کی نسبت اس سے کوشش شروع کی گئی پہلے تو کتا بیں دینے سے اس نے سخت انکار کیا اور کہا کہ کتا میں جعفر زٹلی کی ہیں اور وہ مولوی محمد حسن مرحوم کا خط شناخت کرتا ہے اور اس نے بتاکید مجھے کہا ہے کہ فوراً کتابیں لاہور زٹلی کے پاس پہنچا دوں لیکن بہت سی حکمت عملیوں اور طمع دینے کے بعد اس کو تسلیم کرایا گیا مبلغ چھ روپیہ معاوضہ پر آخر راضی ہوا۔اور کتاب اعجاز مسیح کے نوٹوں کی نقل دوسرے نسخہ پر کر کے اصل کتاب جس پر مولوی مرحوم کی اپنے قلم کے نوٹ ہیں