حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم)

by Other Authors

Page 107 of 364

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ دوم) — Page 107

حیات احمد ۱۰۷ جلد پنجم حصہ دوم نُصِرْتَ بِالرُّعْبِ تجھے ایک خارق عادت رعب دیا گیا ہے۔اس طرح پر اعجاز المسیح بجاۓ خود ایک معجزہ نہیں بلکہ مجموعہ مجزات ہے جسے اپنے اپنے وقت پر بیان کروں گا۔وَ بِاللهِ التَّوْفِيقِ ایک خوشی کی تقریب اللہ تعالیٰ کے مامورین و مرسلین تو ہر آن اور ہر حالت میں اس کی یاد میں لگے رہتے ، زندگی میں پیش آنے والے واقعات اور حالات میں خوش و خرم ہوتے ہیں اور وہ دنیا کی رسوم سے بے نیاز ہوتے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں ہر قسم کے واقعات عرف عام میں رنج اور خوشی کے دیکھے ان میں جوشان پائی جاتی ہے وہ صرف رو بخدا ہونے کی ہے۔۱۹۰۱ء میں آپ کے ہاں ایک تقریب آمین کی ہوئی یہ تقریب صاحبزادگان مرزا بشیر احمد اور مرزا شریف احمد اور سیده مبارکہ بیگم صاحبہ کے ختم قرآن پر دعا ( آمین ) کی تقریب تھی اس سے پہلے حضرت مرزا محمود احمد صاحب ( جو آج خلیفہ اسیح الثانی اور آپ کے جانشین ہیں ) ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی آمین ختم قرآن کے موقعہ پر ہوئی تھی اور یہ دوسری آمین تھی۔ان تقاریب کے اثرات اور ثمرات کا ذکر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی تو سیرت مسیح موعود میں کروں گا یہاں صرف اس امر کا اظہار کرنا ہے کہ ان تقاریب میں جو دعا ئیں آپ نے کیں اللہ تعالیٰ نے ان کو شرف قبولیت بخشا خود یہ ذرية طیّبہ اللہ تعالیٰ کی ہستی اور خود حضرت مسیح موعود کی اور حضرت سید الاولین والآخرین صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے آیات ہیں اور زندہ دلائل نبوت ہیں۔اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے اس ذریت طیبہ کی بشارت دی جب کہ بحر علم الہی میں اس کے وجود کا کچھ پتہ نہ تھا اور سالہا سال کے بعد یہ پیشگوئی پوری ہوئی پھر ان میں سے ہر ایک کے متعلق بشارات بذریعہ الہام میں بس حضرت اقدس نے خوشی کی تقریب رسمی طور پر نہیں منائی بلکہ اللہ تعالیٰ کے انعامات کی عملی شکر گزاری اور حکم ربانی آما بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثُ ہی تعمیل اور ایام الله الضحى: ۱۲