حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 69
حیات احمد ۶۹ جلد پنجم حصہ اول میں چھاپی گئی اور مسلمانوں میں مفت تقسیم کی گئی اس کتاب کی اشاعت پر مسلمانوں میں ایک جوش پیدا ہوا۔مسلمان ہو گنہ گار بھی وہ مگر حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک برداشت نہیں کر سکتا قریب تھا کہ ایک خطرناک فساد ہو جاوے مگر انجمن حمایت الاسلام لاہور نے حکومت پنجاب کو ایک میموریل بھیجنے کی تجویز کی لیکن حضرت مسیح موعود اس کو صحیح علاج نہیں سمجھتے تھے اور چاہتے تھے کہ ایسے اعتراضات کا حقیقی جواب دیا جاوے ورنہ کمز ور طبیعت کے لوگ یہ سمجھنے لگیں گے کہ مسلمانوں کے پاس جواب نہیں حکومت کے ذریعہ بند کراتے ہیں اس مقصد کے لئے آپ نے اپنی جماعت کے لئے خصوصاً اور دوسرے مسلمانوں کے لئے عموماً ایک اشتہار شائع کیا کہ ایک جلسہ میں اس امر کا فیصلہ ☆ بعد مشورہ کیا جاوے کہ آیا میموریل بھیجا جاوے یا جواب دیا جاوے چونکہ طاعون کے متعلق ایک جلسہ * کا اشتہار (مندرجہ حاشیه ۱/۲۲ پریل ۱۸۹۸ء ( شائع کر چکے تھے اسی میں اس مسئلہ پر بھی مجلس مشاورت منعقد ہوئی۔جیسا کہ اس جلسہ کی روئداد سے معلوم ہوگا۔لا حاشيه۔بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمُدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ جلسه طَاعُون چونکہ یہ قرین مصلحت ہے کہ ایک جلسہ دربارہ ہدایات طاعون قادیان میں منعقد ہو اور اس جلسہ میں گورنمنٹ انگریزی کی ان ہدایتوں کے فوائد جو طاعون کے بارے میں اب تک شائع ہوئی ہیں مع طبی اور شرعی اُن فوائد کے جو اُن ہدایتوں کی مؤید ہیں اپنی جماعت کو سمجھائے جائیں اس لئے یہ اشتہار شائع کیا جاتا ہے کہ ہماری جماعت کے احباب حتی الوسع کوشش کریں کہ وہ اس جلسہ میں عید الضحی کے دن شامل ہوسکیں۔اصل امر یہ ہے کہ ہمارے نزدیک اس بات پر اطمینان نہیں ہے کہ ان ایام گرمی میں طاعون کا خاتمہ ہو جائے گا بلکہ جیسا کہ پہلے اشتہار میں شائع کیا گیا ہے دو جاڑوں تک سخت اندیشہ ہے۔لہذا یہ وقت ٹھیک وہ وقت ہے کہ ہماری جماعت بنی نوع کی سچی ہمدردی اور گورنمنٹ عالیہ انگریزی کی ہدایتوں کی دل و جان سے پیروی کر کے اپنی نیک ذاتی اور نیک عملی اور خیر اندیشی کا نمونہ دکھاوے۔اور نہ صرف یہ کہ خود ہدایات گورنمنٹ کے پابند ہوں بلکہ کوشش کریں کہ