حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 459 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 459

حیات احمد ۴۵۹ جلد پنجم حصہ اوّل فضل ہے جس کا وعدہ دیا گیا ہے۔یہ ضرور آئے گا اور کسی کی مجال نہیں جو اس کی رڈ کر سکے۔۔۔کہہ مجھے میرے خدا کی قسم ہے کہ یہی بات سچ ہے۔اس امر میں نہ کچھ فرق آئے گا اور نہ یہ امر پوشیدہ رہے گا۔اور ایک بات پیدا ہو جائے گی جو تجھے تعجب میں ڈالے گی۔یہ اُس خدا کی وحی ہے جو بلند آسمانوں کا خدا ہے۔میرا رب اس صراطِ مستقیم کو نہیں چھوڑتا جو اپنے برگزیدہ بندوں سے عادت رکھتا ہے اور وہ اپنے ان بندوں کو بھولتا نہیں جو مدد کرنے کے لائق ہیں۔سو تمہیں اس مقدمہ میں کھلی کھلی فتح ہوگی مگر اس فیصلہ میں اس وقت تک تاخیر ہے جو خدا نے مقرر کر رکھا ہے۔تو میرے ساتھ ہے اور میں تیرے ساتھ ہوں۔تو کہہ ہر ایک امر میرے خدا کے اختیار میں ہے۔پھر اس مخالف کو اس کی گمراہی اور ناز اور تکبر میں چھوڑ دے وہ قادر تیرے ساتھ ہے اس کو پوشیدہ باتوں کا علم ہے بلکہ جو نہایت پوشیدہ باتیں ہیں جو انسان کے فہم سے بھی برتر ہیں، وہ بھی اس کو معلوم ہیں۔وہی خدا حقیقی معبود ہے اُس کے سوا کوئی معبود نہیں۔انسان کو نہیں چاہیے کہ کسی دوسرے پر تو کل کرے کہ گویا وہ اس کا معبود ہے ایک خدا ہی ہے جو یہ صفت اپنے اندر رکھتا ہے وہی ہے جس کو ہر ایک چیز کا علم ہے اور جو ہر ایک چیز کو دیکھ رہا ہے۔اور وہ خدا ان لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور اُس سے ڈرتے ہیں اور جب کوئی نیکی کرتے ہیں تو نیکی کے تمام بار یک لوازم کو ادا کرتے ہیں۔سطحی طور پر نیکی نہیں کرتے اور نہ ناقص طور پر بلکہ اُس کی عمیق در عمیق شاخوں کو بجالاتے ہیں اور کمال خوبی سے اس کا انجام دیتے ہیں سو انہیں کی خدا مدد کرتا ہے کیونکہ وہ اس کی پسندیدہ راہوں کے خادم ہوتے ہیں اور اُن پر چلتے ہیں اور چلاتے ہم نے احمد کو یعنی اس عاجز کو اُس کی قوم کی طرف بھیجا پس قوم اس سے روگرداں ہوگئی اور انہوں نے کہا کہ یہ تو کذاب ہے۔دنیا کے لالچ میں پڑا ہوا ہے یعنی ایسے ایسے حیلوں سے دنیا کمانا چاہتا ہے اور انہوں نے عدالتوں میں اس پر گواہیاں دیں تا اُس کو گرفتار کرا دیں اور وہ ایک نند سیلاب کی طرح جو اوپر سے نیچے کی طرف آتا ہیں۔۔