حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 455
حیات احمد انعامی اعلان ۴۵۵ جلد پنجم حصہ اول حضرت اقدس کا یہ عام طریق تھا کہ اپنی تمام تصانیف میں اس مقصد کو بھی نظر انداز نہیں کیا جو آپ کی بعثت میں کسر صلیب کا تھا منارة المسیح کے متعلق اعلان کرتے ہوئے بھی کہ آپ نے مسیح ابن مریم کے اسی عنصری وجود سے نازل ہونے کے غلط عقیدہ پر ایک ضرب لگائی اور ایک ہزار روپیہ کا اعلان اس شخص کے لئے شائع کیا جو مسیح ابن مریم کے اسی عنصری وجود سے نازل ہونے کا ثبوت کسی حدیث سے پیش کرے۔چنانچہ آپ نے لکھا۔وہ لوگ بڑی غلطی پر ہیں جو یہ گمان کرتے ہیں کہ حضرت عیسی مسیح جسم عصری کے ساتھ آسمان پر چڑھ گیا تھا اور جسم عنصری کے ساتھ نازل ہوگا، یادر ہے کہ یہ خیال سراسر افترا ہے ، حدیثوں میں اس کا نام ونشان نہیں۔اگر کسی حدیث رسول اللہ سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسی مسیح جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر چڑھ گیا تھا اور پھر کسی وقت جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر سے نازل ہوگا یعنی اگر چڑھنا اور اترنا دونوں امر جسم عصری کے ساتھ کسی حدیث سے ثابت ہو جا ئیں تو مجھے خدا تعالیٰ کی قسم ہے کہ میں ایسی صحیح حدیث پیش کرنے والے کو ہزار روپیہ انعام دوں گا لیکن اگر فقط آسمان کا لفظ بغیر شرط جسم عصری کے کسی حدیث میں پایا جائے تو وہ مخالف کے لئے مفید نہیں ہوگا۔کیونکہ آسمان سے نزول اور صعود کا لفظ ہمیشہ روحانی امور کے لئے آتا ہے۔اور قرآن شریف میں جولکھا ہے کہ خدا نے آسمان سے پانی نازل کیا۔اس کے یہ معنے ہیں کہ آسمانی تاثیرات سے نازل کیا ، ورنہ مینہ کا پانی زمین کے ہی بخارات ہیں جو زیادہ سے زیادہ پانچ چھ میل تک او پر چڑھ سکتے ہیں۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحه ۴۲۵ حاشیه طبع بار دوم )