حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 448 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 448

حیات احمد ۴۴۸ جلد پنجم حصہ اول حربہ کے ساتھ ہے جس حربہ سے فرشتے کام لیتے ہیں۔آج سے انسانی جہاد جو تلوار سے کیا جاتا تھا خدا کے حکم کے ساتھ بند کیا گیا۔اب اس کے بعد جو شخص کا فر پر تلوار اٹھاتا اور اپنا نام غازی رکھتا ہے وہ اس رسول کریم عیے کی نافرمانی کرتا ہے جس نے آج سے تیرہ سو برس پہلے فرما دیا ہے کہ مسیح موعود کے آنے پر تمام تلوار کے جہاد ختم ہو جائیں گے۔سواب میرے ظہور کے بعد تلوار کا کوئی جہاد نہیں۔ہماری طرف سے امان اور سح کاری کا سفید جھنڈا بلند کیا گیا ہے۔خدا تعالیٰ کی طرف دعوت کرنے کی ایک راہ نہیں۔پس جس راہ پر نادان لوگ اعتراض کر چکے ہیں خدا تعالیٰ کی حکمت اور مصلحت نہیں چاہتی کہ اسی راہ کو پھر اختیار کیا جائے اس کی ایسی ہی مثال ہے کہ جیسے جن نشانوں کی پہلے تکذیب ہو چکی وہ ہمارے سید رسول ﷺ کو نہیں دیئے گئے۔لہذا مسیح موعود اپنی فوج کو اس ممنوع مقام سے پیچھے ہٹ جانے کا حکم دیتا ہے جو بدی کا بدی کے ساتھ مقابلہ کرتا ہے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔اپنے تئیں شریر کے حملہ سے بچاؤ مگر خود شریرانہ مقابلہ مت کرو۔جو شخص ایک شخص کو اس غرض سے تلخ دوا دیتا ہے کہتا تو وہ اچھا ہو جائے وہ اس سے نیکی کرتا ہے۔ایسے آدمی کی نسبت ہم نہیں کہتے کہ اُس نے بدی کا بدی سے مقابلہ کیا۔ہر ایک نیکی اور بدی نیت سے ہی پیدا ہوتی ہے۔پس چاہیے کہ تمہاری قیت کبھی ناپاک نہ ہوتا تم فرشتوں کی طرح ہو جاؤ“۔(ضمیمہ خطبہ الہامیہ صفحہ ذر روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۲۹،۲۸ - مجموعه اشتہارات جلد ۲ صفحه ۴۰۸، ۴۰۹ طبع بار دوم ) جون ۱۹۰۰ء کو بھی آپ نے ایک جدا گانہ اشتہار کے ذریعہ ممانعت جہاد کا اشتہار دیا اشتہار منظوم ہے یار اس جگہ جس اشتہار کی طرف اشارہ ہے وہ خیمہ تحفہ گولڑویہ روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحہ ۷۷ تا ۸۰ نیز مجموعه اشتہارات جلد ۲ صفحه ۴۱۰ تا ۴۱۲ طبع بار دوم پر مرقوم ہے۔(ناشر)