حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 433
حیات احمد ۴۳۳ سے پکڑے گئے بالآ خر لا ہور سے نا کام واپس ہوئے۔جلد پنجم حصہ اول آخری اتمام حجت اعلان شائع کیا۔حضرت اقدس نے ۲۵ /اگست ۱۹۰۰ء کو عام لوگوں کی اطلاع کے لئے حسبہ عام لوگوں کو اس بات کی اطلاع کہ پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑوی نے میری دعوت کے جواب میں کیا کارروائی کی۔ناظرین آپ لوگ میرے اشتہار کو پڑھ کر دیکھ لیں کہ میں نے پیر مہر علی شاہ صاحب کو یہ لکھا تھا کہ مجھ سے اس طرح پر فیصلہ کرلیں کہ بطور قرعہ اندازی کے قرآن شریف میں سے ایک سورۃ لی جائے اور اگر وہ سورۃ چالیس آیت سے زیادہ ہو تو اس میں سے صرف چالیس آیت سورۃ کے ابتدا سے لی جائیں اور پھر میں اور پیر مہر علی شاہ صاحب بغیر مدد کسی دوسرے کے اس سورۃ کی عربی میں تفسیر لکھیں اور جو شخص اس طرح پر غالب قرار پاوے کہ تین گواہ جو وہ بھی پیر مہر علی شاہ صاحب کے فریق میں سے ہوں جیسے مولوی محمد حسین بٹالوی تو اسی کو فتح یاب قرار دیا جاوے۔تب فریق مغلوب اپنے تئیں کا ذب سمجھ لے اور اپنے کذب کا اقرار شائع کر دے اور اس طرح یہ روز کا جھگڑا جو دن بدن موجب تفرقہ ہے فیصلہ پا جائے گا کیونکہ اس سخت مشکل کام میں کہ فصیح عربی میں قرآن شریف کی تفسیر چند گھنٹہ میں بغیر مدد کسی شخص اور کتاب کے لکھیں۔درحقیقت یہ ایسا کام ہے جو بجز تائید روح القدس ہرگز انجام پذیر نہیں ہوسکتا۔اگر پیر صاحب اس طریق فیصلہ کو منظور کر لیتے تو ان کے لئے بہت بہتر تھا کیونکہ وہ اہلِ علم بھی کہلاتے ہیں اور اُن کے مرید ان کو قطب اور صاحب ولایت بھی سمجھتے ہیں مگر افسوس کہ انہوں نے منظور نہ کیا