حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 432
حیات احمد ۴۳۲ جلد پنجم حصہ اول حالانکہ حضرت اقدس کے اس اعلان میں مباحثہ تقریری نہیں تفسیر نویسی کی دعوت تھی پیر صاحب کے مریدوں کے بیان پر جماعت احمدیہ لاہور نے ۱۹ و ۲۰ راگست ۱۹۰۰ء کو انعامی ایک ہزار روپیہ کا اشتہار بطریق اتمام حجت شائع کیا۔اتمام حجت ”ہم لاہوری جماعت مریدان حضرت اقدس مسیح موعود حضرت مرزا غلام احمد صاحب موسومه به انجمن فرقانی لا ہور ( الله جَلَّ شَانُه کی قسم کھا کر صحیح اقرار کرتے ہیں کہ اگر پیر مہر علی شاہ صاحب گولڑ وی حضرت مرزا غلام احمد صاحب مسیح موعود کے مقابل ایک جگہ بیٹھ کر بغیر مدد دیگرے بعد دعا سات گھنٹہ کے اندر حضرت مرزا صاحب کے مجوزہ اشتہار کے موافق تفسیر عربی لکھ کر اپنا غلبہ دکھا ئیں تو ہم ایک ہزار روپیہ نفقد بلا عذر ان کی خدمت میں پیش کر دیں گے۔ہم امید کرتے ہیں کہ پیر مہر علی شاہ صاحب کے مرید خصوصاً حافظ محمد الدین صاحب تاجر کتب ضرور پیر صاحب کو آمادہ کریں گے کیونکہ دعا کی قبولیت کے دیکھنے کا یہ بے نظیر موقع انہیں دیا گیا ہے اب اس سے فائدہ اٹھانا یا نہ ☆ اٹھانا ان کا اختیار ہے۔عبر رسولاں بلاغ باشد و بس جماعت مریدان حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی معہود از لاہور ۱۸ اگست ۱۹۰۰ء ان اشتہارات کا تو کوئی جواب نہیں دیا گیا اور چونکہ پیر صاحب نے شرائط کو منظور ہی نہیں کیا تھا اس لئے پیر گولڑوی نے لاہور کا سفر اختیار کیا یہ بھی بیان کرنا ضروری ہے کہ پیر صاحب نے تقریری مباحثہ کی شرائط اس لئے پیش کی تھی کہ حضرت اقدس مسیح موعود انجام آتھم میں ایک اعلان بطور معاہدہ کر چکے تھے کہ آئندہ مباحثات نہ کریں گے۔پیر صاحب نے سوچا کہ وہ اپنے عہد کی پابندی کریں گے اس لئے ہم کو کامیابی کا نعرہ بلند کرنے میں آسانی ہوگی۔لیکن وہ دوسرے طریق ا ترجمہ۔رسولوں کا کام صرف ( پیغام حق ) پہنچانا ہے۔