حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 411 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 411

حیات احمد ۴۱۱ جلد پنجم حصہ اول بعض کا یہ کہنا کہ بعض پیشگوئیاں پوری نہیں ہوئیں اس کا جواب بجز اس کے ہم کیا دیں کہ لَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ اگر ان لوگوں کے دلوں میں ایک ذرہ ٹو رانصاف ہوتا تو وہ طبہ کے وقت میرے پاس آتے تو میں اُن کو بتلاتا کہ کس خوبی سے تمام پیشگوئیاں پوری ہوگئیں ہاں ایک پیشگوئی ہے جس کا ایک حصہ پورا ہو گیا اور ایک حصہ شرط کے اثر کی وجہ سے باقی ہے جو اپنے وقت پر پورا ہوگا۔افسوس تو یہ ہے کہ ان لوگوں کو خدا تعالیٰ کی وہ سنتیں اور قانون بھی معلوم نہیں جو پیشگوئیوں کے متعلق ہیں۔ان کے قول کے مطابق تو یونس نبی بھی جھوٹا تھا جس نے اپنی پیشگوئی کے قطعی طور پر چالیس دن مقرر کئے تھے مگر وہ لوگ چالیس برس سے بھی زیادہ زندہ رہے اور چالیس دن میں نیوہ کا ایک تنکا بھی نہ ٹوٹا بلکہ یونس نبی تو کیا تمام نبیوں کی پیشگوئیوں میں یہ نظیر میں ملتی ہیں۔پھرا خیر پر خدا تعالیٰ کی قسم آپ کو دیتا ہوں کہ آپ وہ تمام مخالفانہ پیشگوئیاں جو میری نسبت آپ کے دل میں ہو لکھ کر چھاپ دیں۔اب دس دن سے زیادہ میں آپ کو مہلت نہیں دیتا۔جون مہینے کی ۳۰ تاریخ تک آپ کا اشتہار مخالفانہ پیشگوئیوں کا میرے پاس آجانا چاہیے ورنہ یہی کاغذ چھاپ دیا جائے گا اور پھر آئندہ آپ کو مخاطب کرنا بھی بے فائدہ ہوگا۔والسلام ☆ حاشیہ۔اگر آپ ایک سو مخالفانہ الہام بھی جس میں مجھے کا فرود جبال۔مُسرف۔کذاب اور لعنتی وغیرہ کہا گیا ہو جیسا کہ آپ کا دعوی ہے چھاپ کر میری طرف روانہ کریں تو میں اس کاغذ کی چھپوائی سے دست کش رہوں گا بلکہ اگر تکفیر تکذیب کے الہام صرف پچاس ہی چھپوا کر بھیج دیں اور میعاد کے اندر بھیجیں تب بھی میں اس خط کو نہیں چھپواؤں گا، لیکن اگر آپ نے اس مدت میں کم سے کم پچاس الہام بھی چھپوا کر میری طرف روانہ نہ کئے با وجود اس دعوئی کے کہ بکثرت مخالفانہ الہام ہو چکے ہیں۔اور ہوتے جاتے ہیں۔حاشیہ در حاشیہ۔بابو الہی بخش صاحب کو میں نے جیسا کہ اوپر لکھا گیا ہے مخالفانہ پیشگوئیوں کے شائع کرنے کے لئے مہلت دی تھی مگر میں نے بجائے دس دن کے ایک برس سے زیادہ انتظار کر کے اب یہ خط شائع کیا ہے ان کو یاد کرنا چاہیے کہ ان کا کیا وعدہ تھا اور کیا ظہور میں آیا۔المشتهر مرزا غلام احمد از قادیان ۲۵ مئی ۱۹۰۰ء