حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 375 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 375

حیات احمد ۳۷۵ جلد پنجم حصہ اول ہوئے تھے چند فقرات بولنے کے واسطے جو گویا ارشاد الہی کی تعمیل تھی لیکن کوئی دو گھنٹے تک ایک وسیع اور فصیح خطبہ جو حقائق و معارف سے پر تھا تہذیب نفس اور اصلاح روح کے لئے ایک نسخہ شفا بخش تھا۔جس قدر معرفت کے دقیق راز اس خطبہ میں بیان کئے گئے ہیں واللہ اللہ ایسے تھے کہ نہ کبھی اس سے پیشتر کان آشنا تھے اور نہ آنکھ سے کسی کو بیان کرتے دیکھا تھا حضرت اقدس نے اثناء خطبہ میں یہ بھی فرمایا کہ اب لکھ لو پھر یہ لفظ جاتے ہیں آخر خدا تعالیٰ کے وعدے کے موافق عظیم الشان نشان پورا ہوا۔خطبہ میں کیا ہے اس امر کی تفصیل کے لئے ایک جداگانہ مضمون کی ضرورت ہے لیکن جب کہ عربی خطبہ چھپ کر شائع ہو جائے گا خود پتہ لگ جائے گا کہ اس میں کیا ہے مختصر طور پر ہم اتنا بتا نا چاہتے ہیں اس عربی خطبہ میں اولا قربانی کی حقیقت بتائی پھر بتایا کہ خلیفتہ اللہ کیا ہوتا ہے اور آخر میں اپنے دعوئی اور مقام کا تذکرہ ہے اور مخالفین پر اتمام حجت کا بیان ہے۔مولوی عبدالکریم صاحب ترجمہ سناتے ہیں جب حضرت اقدس خطبہ پڑھ کر بیٹھ گئے تو اکثر احباب کی درخواست پر حضرت مولا نا مولوی عبد الکریم صاحب اس کا ترجمہ سنانے کے لئے کھڑے ہوئے اس سے پیشتر کہ مولانا موصوف ترجمہ سنائیں حضرت اقدس نے فرمایا اس خطبہ کو کل عرفہ کے دن اور عید کی رات جو میں نے دعائیں کی ہیں ان کی قبولیت کیلئے نشان رکھا گیا تھا کہ اگر میں یہ خطبہ عربی زبان میں ارتجالاً پڑھ گیا تو وہ ساری دعائیں قبول سمجھی جائیں گی الحمد للہ کہ وہ ساری دعائیں بھی خدا تعالیٰ کے وعدہ کے موافق قبول ہو گئیں۔حضرت مولانا مولوی عبدالکریم صاحب نے جس خوبی اور فصاحت کیسا تھ اس کا ترجمہ کیا یہ بجائے خود ایک نشان تھا کسی دوسری زبان کے بیان کردہ مضامین کو اپنی زبان میں ارتجالاً ادا کرنا آسان کام نہیں ہے اور خصوصا معارف و حقائق کا ترجمہ۔مگر مولوی صاحب نے جس صفائی کے ساتھ