حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 365 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 365

حیات احمد ۳۶۵ جلد پنجم حصہ اول بات ہے کہ جب تک پورے طور پر ایمان نہ ہو نیکی کے اعمال انسان عَلى وَجْهِ الَا تَمُ بجا نہیں لاسکتا جس قدر کوئی پہلو یا کنگرہ ایمان کا گرا ہوا ہو اسی قدر انسان اعمال میں سُست اور کمزور ہوگا اسی بنا پر ولی وہ کہلاتا ہے جس کا ہر پہلو سالم ہو اور وہ کسی پہلو سے کمزور نہ ہو اس کی عبادات اکمل و اتم طور پر صادر ہوتی ہوں غرض دوسری شرط ایمان کی 66 سلامتی ہے۔روئداد جلسه دعا صفحه ۲۲ ۲۳۔روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۱۵،۶۱۴) دَائِرَةُ التَّألیف شبلی اور سلسلہ عالیہ احمدیہ مولا ناشیلی مرحوم نے اس سال دَائِرَةُ التَّألیف کے نام سے ایک ادارہ قائم کرنے کی تجویز کی تھی جواب دائرۃ المعارف کے نام سے اعظم گڑھ میں جاری ہے اس کے متعلق انہوں نے ایک سرکلر لیٹر شائع کیا تھا اور قادیان میں حضرت حکیم الامت مولانا نورالدین صاحب کے نام بھیجا تھا اس میں انہوں نے یہ ظاہر کیا تھا کہ اس ادارے کے تحت اِخْوَانُ الصَّفَا کی طرز پر فلسفیانہ مضامین شائع کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔مغرب کی نماز کے بعد حضرت اقدس کے حضور یہ اعلان حضرت حکیم الامت نے مولانا عبدالکریم کے ذریعہ پیش کیا حضرت اقدس نے اس پر ایک مختصر تقریر فرمائی اس کی روشنی میں حضرت حکیم الامت نے ۲۹ / مارچ ۱۹۰۰ء کو شیلی مرحوم کے نام حسب ذیل خط لکھا۔مولا نا المکرم المعظم ! بعض موانع کے باعث آپ کے اشتہار کی نسبت رائے اور کر منامہ کے متعلق جواب دینے سے قاصر رہا ہوں اس لئے عفو کا طالب بھی ہوں (۲) مجوزہ مسودہ پہنچا اور پورا غور سے پڑھا حسب الارشاد رائے اور ارادہ دونوں عرض خدمت ہیں جناب نے رائے پوچھی اگر خلاف طبع بھی ہو تو ملامت کا موجب نہ رہے۔لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا وَالْمُسْتَشَارُ مُؤْتَمَن مؤرخ اور ادیب کو گورائے دینا آسان نہیں مگر قَالَ الله اور قَالَ الرَّسُول البقرة: ۲۸۷