حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 358 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 358

حیات احمد ۳۵۸ جلد پنجم حصہ اول مہمانوں کی آمد ورفت یہ سلسلہ بھی اس سال ترقی پر رہا۔۳۰ سے لے کر۵۰ تک مہمانوں کی روزانہ اوسط رہی ہے گو بعض دنوں میں سوسو اور دو دو سو تک بھی اور اس سے زیادہ بھی نوبت پہنچی ہے تا ہم سال بھر میں قریباً اٹھارہ ہزار آدمی وقتا فوقتاً دار الامان میں آکر حضرت امام الوقت سَلَّمَهُ رَبُّہ کے منہ سے پاک باتیں سنتے رہے اور پاک تاثیر میں لے جاتے رہے۔بیعت اس سال میں بیعت کرنے والوں کی تعداد بھی پچھلے سالوں کی بہ نسبت زیادہ رہی ہے۔بذریعہ خطوط اور خود حاضر ہو کر بیعت کرنے والے اصحاب کی تعداد کسی صورت میں تین ہزار سے کم نہیں ہے۔تعمیرات چونکہ مہمانوں کی آمد ورفت روزانہ ترقی پر ہے اور مہاجرین کثرت سے آتے جاتے ہیں۔اس لئے الہام وَسِعُ مَكَانَكَ يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ۔سال بھر میں تعمیر مکانات کا سلسلہ جاری رہا چنانچہ مدرسہ تعلیم الاسلام کے دو کمروں کے علاوہ سات جدید مکانات تعمیر کئے گئے اور آئندہ ضرورتیں بڑھ رہی ہیں۔اله اس سلسلہ میں معمولی جلسے تعطیلات ایام کرسمس کے علاوہ تین بڑے ہوئے۔دو جلسے عیدین کی نماز کے حسب معمول ہوئے اور تیسرا جلسة الوداع کے نام سے ۱۲ نومبر ۱۸۹۹ء کو ہوا یہ جلسہ اس