حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 355 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 355

حیات احمد ۳۵۵ جلد پنجم حصہ اول نشانات اور پیشگوئیاں اس سال میں بھی خدا تعالیٰ کے بے انتہا انعام اس کے برگزیدہ موعود پر اور اس کی جماعت پر ہوتے رہے چنانچہ بہت سی پیشگوئیاں پوری ہوئیں منجملہ ان کے اشتہار ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کی پیشگوئی کا پورا ہونا جو محمد حسین بٹالوی اور اس کے رفقاء کے متعلق تھی۔اس پیشگوئی کے پورا ہونے کی مفصل کیفیت شائع ہو چکی ہے اعادہ کی ضرورت نہیں جو مبشر الہام ہوتے رہے ہیں وہ وقتاً فوقتاً ہم درج اخبار کر چکے ہیں۔اس سال میں تین اور زبر دست پیشگوئیاں بھی پوری ہوئیں ان میں سے ایک جناب صاحبزادہ مبارک احمد صاحب سَلَّمَهُ رَبُّہ کی ولادت باسعادت کے متعلق تھی جس کا ذکر انجام آتھم و غیرہ مختلف کتابوں میں ہے کہ ” عبد الحق نہیں مرے گا جب تک چوتھا لڑکا نہ دیکھ لئے“۔چنانچہ صاحبزادہ مبارک احمد صاحب عبدالحق صاحب کی زندگی میں پیدا ہوئے۔تیسری پیشگوئی حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب سَلَّمَهُ رَبُّۂ کے گھر میں فرزند رشید پیدا ہونے سے پوری ہوئی جیسا کہ انوار الاسلام میں حضرت اقدس نے صفحہ ۲۶ حاشیہ در حاشیہ میں اس پیشگوئی کو لکھا ہے۔یہ مولود مسعود اس بشارت کے موافق اپنا حلیہ رکھتا ہے اس کا نام حضرت اقدس نے عبدالحی رکھا ہے۔چوتھی پیشگوئی وہ عظیم الشان ہے جو حسین کا می وائس کونسل کراچی کے تغلب زیر چندہ مظلومانِ کریٹ سے پوری ہوئی جس کا مفصل اشتہار شائع ہو چکا ہے۔غرض یہ چار عظیم الشان پیشگوئیاں اسی سال ۱۸۹۹ء میں پوری ہوئیں۔حمد انوار الاسلام روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۲۷، ۲۸ حاشیه در حاشیه