حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 347
حیات احمد ۳۴۷ جلد پنجم حصہ اوّل سے مال سے اور عزت و آبرو سے فدا ہے اور پورا معتقد ہے تو مرزا کے ایسے معتقد کے خط بخلاف الہامات الہیہ کیوں مانع ہووے؟ نَص صریح ہے کہ مامور من اللہ ملا ہن لوگوں کے کہنے پر نہیں چلا کرتے تو اگر نورالدین نے مداہنت چاہی تھی تو منشی الہی بخش صاحب پر واجب تھا کہ نورالدین کا وہ خط جس میں اس نے منشی جی کو روکا ہے الہامات کے ساتھ شائع کر دیتے تو حسب منشاء منشی صاحب مرزا جی کے ساتھ مرزا کے ایک مرید کی بھی پردہ دری ہو جاتی اور اس سے عام لوگ نتیجہ نکالتے کہ یہ جماعت کیسی مکار ہے؟ ۴۔اگر وہ الہامات منشی جی کے منجانب اللہ ہوتے تو وہ کسی کے کہنے سے ان کی اشاعت سے کیوں رکتے کیا ان کو بر نہیں کہ بَلغُ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبَّكَ وَاِنْ لَّمْ تَفْعَلْ فَمَا بَلَّغْتَ رِسَالَتَہ لے کس کتاب کا حکم ہے کیا ان کو خبر نہیں کہ وَدُّوا لَوْ تُدْهِنُ فَيُدْهِنُونَ کون کہتا ہے؟ ۵۔مرزا صاحب نے منشی جی کو براہ راست خطوط لکھ کر تحریک کی ہے پس اس تحریک کے مقابل نورالدین کا پرائیویٹ خط کیوں زیادہ مؤثر ہوا؟۔مرزا صاحب اپنے الہامات اپنی تحقیقات کی اشاعت میں کیسے دلیر ہیں ان کے مخالفوں کو چاہیے تھا کہ مرزا صاحب سے زیادہ دلیر ہوتے۔کیوں؟ وہ لوگ اپنے گمان کیا یقین میں راست باز اور مرزا صاحب نعوذ باللہ مفتری ہیں۔۷۔منشی صاحب نے وعدہ کا ایفا رکھنا اور نور الدین کے کہنے سے اِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُواً سے کیوں بے پروائی کی۔۔ڈپٹی صاحب اول سید اہل بیت دوم دنیا میں معز ز عہدے پر ممتاز ، میرا دل نہیں پسند کرتا کہ میں مان لوں ایسا بڑا آدمی جھوٹ بولتا ہو ، جھوٹ بولنا بڑے ہی کمینوں کا کام ہے، جھوٹا ذلیل ہوتا ہے، پس مجھے حیرت ہے کہ یہ غیر واقعہ کلمات کہاں سے نکلے؟ المائدة: ٦٨ القلم : ١٠ بنی اسرائیل : ۳۵