حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 326 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 326

حیات احمد ۳۲۶ جلد پنجم حصہ اول خلوت خانہ میں آجائے اور جو کچھ بات کرنا چاہتا ہے کرے۔پس جب سفیر مذکور میرے خلوت خانہ میں آیا تو اس نے جیسا کہ میں نے اشتہار ۲۴ مئی ۱۸۹۷ء کے پہلے اور دوسرے صفحہ میں لکھا ہے مجھ سے یہ درخواست کی کہ میں اُن کے لئے دعا کروں۔تب میں نے اس کو وہی جواب دیا جو اشتہار مذکور کے صفحہ ۲ میں درج ہے جو آج سے قریباً دو برس پہلے تمام برٹش انڈیا میں شائع ہو چکا ہے۔چنانچہ اشتہار ۲۴ مئی ۱۸۹۷ء کے صفحہ ۲ کی یہ عبارت ہے جو میری طرف سے سفیر مذکور کو جواب ملا تھا اور وہ یہ ہے جو میں موٹی قلم سے لکھتا ہوں۔”سلطان روم کی سلطنت کی اچھی حالت نہیں ہے اور میں کشفی طریق سے اس کے ارکان کی اچھی حالت نہیں دیکھتا اور میرے نزدیک ان حالتوں کے ساتھ انجام اچھا نہیں دیکھو صفحه ۲ سطر ۶،۵۔اشتہار ۲۴ مئی ۱۸۹۷ء مطبع ضیاء الاسلام قادیان۔" پھر میں نے اسی اشتہار کے صفحہ ۲ سطر 9 کے مطابق اس ترک کو نصیحت دی اور اشارہ سے اس کو یہ سمجھایا کہ اس کشف کا اوّل نشانہ تم ہو اور تمہارے حالات الہام کے رو سے اچھے معلوم نہیں ہوتے۔تو بہ کرو تا نیک پھل پاؤ۔چنانچہ یہی لفظ کہ تو بہ کرو تا نیک پھل پاؤ اس اشتہار کے صفحہ ۲ میں اب تک موجود ہے جو سفیر مذکور کو مخاطب کر کے کہا گیا تھا۔پس یہ تقریر میری جو اُس اشتہار میں سے اس جگہ لکھی گئی ہے دو پیشگوئیوں پر مشتمل تھی (۱) ایک یہ کہ میں نے اس کو صاف لفظوں میں سمجھا دیا کہ تم لوگوں کا چال چلن اچھا نہیں ہے اور دیانت اور امانت کی نیک صفات سے تم محروم ہو (۲) دوسرے یہ کہ اگر تیری یہی حالت رہی تو تجھے اچھا پھل نہیں ملے گا اور تیرا انجام بد ہوگا۔پھر میں نے صفحہ ۳ میں بطور پیشگوئی سفیر مذکور کی نسبت لکھا ہے اس کے لئے ( یعنی سفیر مذکور کے لئے ) بہتر تھا کہ میرے پاس نہ آتا۔میرے پاس سے ایسی بد گوئی سے واپس جانا اس کی سخت بدقسمتی ہے۔دیکھو صفحہ ۳ سطر نمبر۔اشتہار ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء۔پھر اسی صفحہ کی سطر 9 میں یہ پیشگوئی