حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 321 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 321

حیات احمد ۳۲۱ جلد پنجم حصہ اول مولوی کرم الدین صاحب کا خط بخدمت جناب مولوی نورالدین صاحب جناب مولا نا دَامَ اللَّهُ ظِلَالَ فُيُوضِهِمُ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔پہلے میں ایک عریضہ مفضل ، روانہ خدمت عالیہ کر چکا ہوں امید ہے کہ پہنچا ہو گا۔اُس میں میں نے جناب کو اجازت لکھ دی ہے کہ میرے رویا جو میں پہلے سنا چکا ہوں مشتہر کر دیئے جاویں ازاں بعد میں نے دو اور خوا ہیں دیکھی ہیں اور میں اس شک سے کہ شاید مجھے بفحوائے آیت کریمہ وَلَا تَكْتُمُوا الشَّهَادَۃ اس کے نہ ظاہر کرنے میں گناہ نہ ہو لکھ کر آپ کی خدمت میں روانہ کرتا ہوں۔اور آپ میری جانب سے حضور اقدس جناب مرزا صاحب کی خدمت میں پیش کریں۔اور نیز اپنی کل جماعت کو سنا دیں۔اور میرے لئے دعاء خیر کرا دیں اور میری جانب سے ان کی اشاعت کر دینے کی بھی اجازت ہے۔بے شک مجھے کئی نافہم لوگ ملامت کا نشانہ بنائیں گے۔وَلَا أَخَافُ فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لائِمِ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنْ۔۱۸۹۹ء محمد کرم الدین عفی عنہ از بھیں تحصیل چکوال ضلع جہلم کے نومبر ۹۹ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ حَامِدًا وَّ مُصَلِّيًا وَ مُسَلِّمًا الرُّؤيا اَحْلِفُ بِاللَّهِ اَنْ لَّا أَقُولَ فِى الرُّؤْيَا إِلَّا الْحَقُّ وَاللَّهُ عَلَى مَا أَقُولُ شَهِيدٌ وَكَفَى بِاللهِ شَهِيدًا۔شب درمیان ۲۲ ۲۳۰ نومبر ۱۸۹۹ء میں نے خواب میں بوقت نصف شب دیکھا ہے کہ میں ایک امیر کبیر کے پاس ایک خوشنما مکان میں جو ایک باغ میں واقع ہے بیٹھا ہوں۔وہ شخص وجیہ بارعب اور باوقار آدمی معلوم ہوتا ہے اور قرآن کریم کا حافظ ہے ، قرآن کریم کی تلاوت کر رہا