حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 297 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 297

حیات احمد ۲۹۷ جلد پنجم حصہ اول ہاتھ میں ہے اس پر یہ شعر لکھا ہوا تھا۔سے الحمد للہ کہ وہ سید مہدی بن کر آیا پھولوں کا سہرا سر پر دھر کر آیا (۳) ایک رات ایک شخص نے مجھے خواب میں کہا کہ وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ تمہاری ہی شان میں آیا ہے۔(۴) عیسائیوں کے مقدمہ کے وقت الہام ہوا۔وَلَنْ تَرْضَى عَنْكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصَارَى حَتَّى تَتَّبِعَ أَهْوَاءَ هُمُ - (۵) مجھے حضرت مرزا صاحب نے ایک کاغذ دیا جس پر لکھا ہوا تھا مرزا صاحب لولوں ، لنگڑوں کے اچھا کرنے کے لئے آئے ہیں۔(۲) ۷ارستمبر ۱۸۹۹ء کو میں نے خواب میں دیکھا کہ نہایت ہی خوبصورت گھوڑا مرزا صاحب کی خدمت میں گورنمنٹ نے ارسال کیا ہے اور اس گھوڑے کو دواہل اللہ لے کر آئے ہیں تب میں نے کہا کہ مرزا صاحب گورنمنٹ کے ایسے بچے خیر خواہ ہیں جس وجہ سے یہ گھوڑا اور ایسی عزت ملی ہے۔(۷) آتھم کے ابتلا کے وقت یہ الہام ہوا الْحَقُّ مِنْ رَبِّكَ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ اور بہت سے الہام ایسے ہوتے رہتے ہیں جن سے منشی صاحب کا صریح غلطی پر اور زیا نکار ہونا اور آخر کار اس مقابلہ میں ناکام رہنا واضح ہوتا ہے۔ان میں سے بطور نمونہ چندا لہام درج کرتا ہوں۔(۱) كَدَأْبِ الِ فِرْعَوْنَ وَالَّذِيْنَ كَذَّبُوا بِايْتِنَا أُولَئِكَ أَصْحَبُ النَّارِ۔(۲) ہم اس کو راستے ہی میں تہ کر دیں گے۔اس سے یہ مراد ہے کہ حضرت اقدس کے بالمقابل منشی صاحب کو سخت نا کا می نصیب ہوگی جس سے وہ نہایت زیانکار ہوں گے۔(۳) ایک دفعہ نماز تہجد کے بعد میرے دل میں خیال آیا کہ لوگ مل کر حضرت مرزا صاحب سے بارش کے واسطے دعا کی درخواست کریں تا کہ بارش ہو اور تمام خلقت جو تشنہ لب ہے قحط کی مصیبت سے بچ جاوے۔حضرت اقدس کے مقابل میں مخالفین خود ہی دعا کریں پھر دیکھیں کہ سچا کون ہے۔تب الہام ہوا { اس دھوبی کو بھی آگے رکھ لیویں} یہ تمام واقعہ میں نے اپنی اہلیہ کو سنایا۔