حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 291 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 291

حیات احمد ۲۹۱ جلد پنجم حصہ اول مرزا صاحب علیہ السلام نے فرمایا کہ اول سید امیر علی شاہ کو سب سے زیادہ ایک بڑا گلاس پُر کر کے دو، پسرم محمدحسین جو جماعت دہم انٹرنس میں پڑھتا ہے وہاں موجود ہے۔ارشاد ہوا کہ اس کو نصف گلاس شَرَابًا طَهُورًا دو جب وہ گلاس اس کو ملا تو پاس سے کسی نے کہا کہ بقیہ دیگر چھوٹے بچوں کو بانٹو مگر اس نے انکار کیا اور کہا کہ یہ تو مجھے ہی عنایت ہوا ہے ، میں کسی اور کو کس طرح دوں۔پھر کیا دیکھتا ہوں کہ ایک جانور جو قد میں گھوڑے سے کم اور خچر سے زیادہ ہے مگر شکل اس کی ہو بہو نچر کی سی معلوم ہوتی ہے موجود ہے محمد حسین پسرم کو دکر اُس پر سوار ہو گیا ہے اور زور سے دوڑا تا ہوا اس کو لے گیا ہے سواری کی حالت میں شَرَابًا طَهُورًا بھی لے جاتا ہے میں وہاں قدموں میں بیٹھا ہوا اس مجلس کے انوار و برکات جو نورو برکت سے مامور ہو رہی ہے مشاہدہ کر رہا ہوں اور گل اہلِ مجلس حضور سرور عالی علیہ کے سامنے با ادب دم بخود بیٹھے ہیں اور طہارت اور تقویٰ کے بارے میں ارشاد ہو رہا ہے۔میں کسی کے آواز دینے پر بیدار ہو گیا۔۱۱ را پریل ۱۸۹۹ قبل از تهجد (۳) آج رات ایک ایسی مجلس پاک منعقد دیکھی کہ جس میں آیات قرآنی کا بیان ہو کر اؤل درجہ کی تقریریں اور مقالات روحانی ہو رہے ہیں اور حضور امام برحق کے سلسلہ پاک کے متقدمین خلق اللہ کے بڑے جوش سے وہ تقریریں سنا رہے ہیں اور حضرت امام برحق علیہ السلام کو دیکھا کہ آپ کرسی نشین ہیں۔سبحان اللہ! کیسی قیل و قال احکام اللہ ورسول کی ہوتی دیکھی کہ جس کا لطف بیان میں نہیں آسکتا ہر ایک چھوٹے بڑے کے دل لذت اور سرور سے بھرے ہوئے ہیں اور از بس محظوظ ہو رہے ہیں اسی عالم میں یہ الہام ہوا وَكَذَالِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِینَ یعنی اور ہم ایسے ہی بدلا دیتے ہیں نیکو کاروں کو یہ الہام سن کر میں بیدار ہو گیا۔تو عین تہجد کا وقت تھا نماز میں مصروف ہوا بعد فراغت استغفار شروع کیا پھر غنودگی ہوئی اور الہام ہوا عَسَى رَبِّي أَنْ يَهْدِ يَنِي سَوَاءَ السَّبِيلِ یعنی امید ہے کہ میرا رب لے جاوے مجھ کو سیدھی راہ پر۔