حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 275 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 275

حیات احمد ۲۷۵ جلد پنجم حصہ اول اپنے ان مسافر عزیزوں کے لئے رو رو کر دعائیں کریں گے۔والسلام (۱۰ اکتوبر ۱۸۹۹ء) مرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور مجموعہ اشتہارات جلد دوم صفحه ۳۱۶، ۳۱۷ طبع بار دوم ) اس اعلان کے موافق ۱۲ ۱۳ ۱۴ نومبر ۱۸۹۹ء کو یہ جلسہ مسجد اقصیٰ میں منعقد ہوا۔بیر ونجات سے بہت سے احمدی احباب شریک جلسہ ہوئے اور اس جلسہ میں قرار پایا کہ مکرم مرزا خدا بخش صاحب مغفور جو اس وقت تک جماعت کے مخلصین میں شریک تھے مگر حضرت اقدس کی وفات کے بعد کچھ اُن کے خیالات میں بعض ذاتی خیالات کی بنا پر ایسی تبدیلی ہوئی کہ خلافت ثانیہ کے آغاز میں ہی وہ ان لوگوں کے ساتھ شریک ہو گئے جنہوں نے خلافت ثانیہ سے انحراف کیا۔اللہ تعالیٰ ان سب کی پردہ پوشی فرمائے۔مکرم مرزا خدا بخش کے ساتھ حضرت مولوی جمال الدین سیکھوانی “ اور حضرت مولوی قطب الدین صاحب کو منتخب کیا گیا۔مکرم حضرت نواب محمد علی خاں صاحب نے مکرم مرزا خدا بخش صاحب کے اخراجات کا وعدہ کیا۔جیسا کہ مندرجہ بالا اشتہار سے ظاہر ہے حضرت حکیم الامتہ اور حضرت منشی عبدالعزیز صاحب اور سیکھوانی برادرز نے خصوصیت سے حصہ لیا جس کا ذکر خود حضرت اقدس نے فرمایا ہے اور مختلف احباب نے علی قدرمراتب اس کارخیر میں شرکت کے لئے اپنی حیثیت کے موافق حصہ لیا۔اس جلسہ کی مفصل کا رروائی ایک مستقل رپورٹ کی شکل میں شائع کرنے کا انتظام کیا گیا تھا جس کی تالیف خاکسار عرفانی کے سپرد ہوئی اور اس کی صحیح وغیرہ کا اہتمام حضرت مــخــوم الـمـلـة مولا نا عبد الکریم صاحب کے سپرد ہوا چونکہ یہ کمیشن بعض سیاسی مشکلات کی وجہ سے روک دیا گیا اس لئے وہ رپورٹ بھی شائع نہ ہوسکی۔کمیشن کا راستہ کو ہ نعمان کی طرف سے ہو کر جا تا تھا اور افغانستان کی حکومت سلسلہ کے سخت خلاف تھی اس لئے ان مشکلات کے زیر نظر اس میں التوا واقعہ ہوا۔اور اس