حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 250 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 250

حیات احمد ۲۵۰ جلد پنجم حصہ اول تعاونی انتظامات کی ضرورت تھی اس لئے افریقہ کی جماعت نے اس کے متعلق ایک ضروری اعلان شائع کیا۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! چونکہ بعض احباب اپنی جماعت کے سلسلہ ملازمت میں یہاں ایسی صورت میں پہنچے ہیں کہ کلنڈ نی بندر پر جہاں کہ ہر ایک گروہ ملازمین آمده از ہند کا ۳ دن ضرور قیام کرتا ہے اگر چہ حضرت اقدس کے خادمین مستقل طور پر یوگنڈار ریلوے پر متعین ہیں مگر تا ہم عدم واقفیت کی وجہ سے نو وار دا حباب ان سے ملاقات نہ کر سکے اور جب وہ اپنی اپنی جگہ پر تبدیل ہو کر لائن پر چلے گئے تو پھر جب اس بات کا اُن کو علم ہوا کہ ہمارے بھائی کلنڈنی میں بھی ہیں اور اس طرح سے ہم لوگوں جو بندر پر رہنے کی وجہ سے ان اصحاب کی زیارت کے لئے بیقرار تھے ایک ایک اور دو دو ماہ کے بعد ان سے ملاقات نصیب ہوئی۔لہذا آئندہ کی سہولت کے خیال سے ذیل میں ایک فہرست تمام ممبران جماعت افریقہ کی درج کر دیتے ہیں تاکہ ہر نو وارد بھائی آتے ہی کسی ممبر جماعت سے مل کر ان تمام تکالیف سے امن میں رہے جو کہ اجنبیت میں ایک مسافر کو پیش آسکتی ہیں اور نیز بندر پر رہنے والے بھائیوں کو زیادہ انتظار اپنے نو وارد بھائیوں کی زیارت کا نہ کرنا پڑے۔حضرت اقدس کے ان خادمین کی فہرست جو کہ کلنڈ نی بندر پر مستقل طور پر مقیم ہیں۔ا۔سید کرم حسین صاحب انچارج کول اشو کلرک کلنڈ نی بندر ( یہ ہمارے بھائی ہمیشہ بندر کے کنارے پر رہتے ہیں) ۲- با بورحمت علی صاحب ہاسپٹل اسٹنٹ کلنڈنی ہسپتال ساکن ضلع گجرات ۳۔سیٹھ احمد دین صاحب قصاب کلنڈ نی بازار // // جادہ ضلع جہلم ۴۔خاکسار راقم الحروف محمد افضل کلنڈ نی بازار // // // ساکن قادیان جماعت افریقہ کے کل باقی ممبران کی فہرست ۵۔سیٹھ جمعدار صاحب محمد بخش ساکن کڑیانوالہ کنسٹرکشن نمبر 1 ڈویژن ۶۔خواجہ احمد صاحب وارڈ مین کلنڈ نی یورپین ہاسپٹل ساکن گجرات