حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 215 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 215

حیات احمد ۲۱۵ جلد پنجم حصہ اول موعود آیا بھی نہ ہوتا تب بھی زمانہ کی نئی ہوا ہی اُس دجالی ترقی کو پگھلا پگھلا کرنا بود کر دیتی۔مگر یہ عزت اس کو دی جائے گی۔کام سب خدا تعالیٰ کا ہوگا۔تو میں ہلاک نہیں ہوں گی بلکہ ایک نئی تبدیلی سے جو دلوں میں پیدا ہوگی باطل ہلاک ہوگا۔یہی تفسیر لفظ يَكْسِرُ الصَّلِيبَ اور يَضَعُ الْحَرُبَ کی ہے۔یہ غلط اور جھوٹا خیال ہے کہ جہاد ہوگا بلکہ حدیث کے معنے یہ ہیں کہ آسمانی حربہ جو مسیح موعود کے ساتھ نازل ہوگا یعنی آسمانی نشان اور نئی ہوا یہ دونوں باتیں دجالیت کو ہلاک کریں گی اور سلامتی اور امن کے ساتھ حق اور توحید اور صدق اور ایمان کی ترقی ہوگی اور عداوتیں اُٹھ جائیں گی۔اور صلح کے ایام آئیں گے۔تب دنیا کا اخیر ہوگا اسی وجہ سے ہم نے اس کتاب کا نام ایا م اصلح رکھا۔الصدر ایام اصلح صفحه ۵۲، ۳۵۔روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۴ ۲۸ تا ۶ ۲۸) ایام الصلح فارسی اور اردو میں شائع ہوئی فارسی زبان میں ترجمہ کی سعادت حضرت مخدوم الملة مولانا عبد الکریم صاحب کے حصہ میں آئی جن کو فارسی زبان پر اس قدر حکومت تھی کہ اعلیٰ درجہ کے ایرانی ادیب بھی اُس کو پسند کرتے تھے فارسی ایڈیشن یکم اگست ۱۸۹۸ء کو شائع ہو گیا۔چنانچہ ۶ تا ۱۳ را گست ۱۸۹۸ء کے الحکم میں اس کی اشاعت کا اعلان اس طرح پر کیا۔لصل ایام اصلح فارسی لباس میں لله الحمد هر آن چیز که خاطر میخواست آخر آمد از پس پرده تقدیر پدیده ہم نہایت مسرت و انبساط سے مشتاق ناظرین کو مثردہ سناتے ہیں کہ اگر آپ ایام اصلح جو حضرت اقدس تصنیف فرما ر ہے اور جس کا ترجمہ فارسی زبان میں ہمارے محسن و مخدوم جناب مولا نا مولوی عبدالکریم صاحب فاضل سیالکوٹی فرما رہے تھے بالکل مکمل ہوگئی ہے اور فارسی حصہ تو مکمل طور پر تیار ہو کر شائع ہو گیا ہے کتاب پر کسی قسم کی رائے دینا ہماری بساط سے باہر ہے۔کیونکہ ا ترجمہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ وہ چیز کہ دل جس کی خواہش کرتا تھا بالآخر پس پردہ تقدیر ظاہر ہوگئی۔