حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 208
حیات احمد ۲۰۸ جلد پنجم حصہ اول (۵) آج تیسرا روز ہے الہام ہوا۔کہ يَوْمَ تَأْتِيَكَ الغَاشِيَةُ يَوْمَ تَنْجُو كُلُّ نَفْسٍ؟ بمَا كَسَبَتْ يَوْمَ نَجْزِئُ كُلَّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ * منقول از خط مولا نا عبدالکریم صاحب محرر ۲۰ فروری ۱۸۹۸ء مندرجہ الحکم جلد ۲ نمبر ۲ پر چه ۶ / مارچ ۱۸۹۸ء صفحه ۱۰) (4) جب کتاب امهات المؤمنین عیسائیوں کی طرف سے شائع ہوئی تو انجمن حمایت اسلام لاہور کے ممبروں نے گورنمنٹ میں اس مضمون کا میموریل بھیجا کہ اس مضمون کی اشاعت بند کی جائے اور مصنف سے باز پرس ہو۔مگر میں ان کے میموریل کے سخت مخالف تھا اور میں نے اپنی تحریر میں صاف طور پر شائع کیا تھا کہ یہ طریق اچھا نہیں مگر اُن لوگوں نے میری صلاح کو قبول نہ کیا بلکہ بد گوئی کی۔اسی اثنا میں مجھے الہام ہوا کہ سَتَذْكُرُونَ مَا أَقُولُ لَكُمْ وَأَفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ یعنی عنقریب تمہیں یہ بات میری یاد آئے گی۔یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ تمہیں اپنے میموریل میں ناکامی رہے گی اور جس امر کو میں نے اختیار کیا ہے یعنی مخالفین کے اعتراضات کو رڈ کرنا اور ان کو جواب دینا اس امر کو میں خدا تعالیٰ کے سپرد کرتا ہوں۔یہ الہام قبل از وقت ایک گروہ کثیر کو سنایا گیا تھا۔چنانچہ ایسا ہی ظہور میں آیا۔یعنی انجمن کی وہ درخواست نامنظور ہوئی۔( نزول مسیح صفحه ۲۲۵، ۲۲۶۔روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۶۰۴۰۶۰۳) مسیح اس صدیق کو کہتے ہیں جس کے مسح یعنی چھونے میں خدا نے برکت رکھی ہو۔۔۔۔اور اس کے مقابل پر مسیح اُس معہود دجال کو بھی کہتے ہیں جس کی خبیث طاقت اور تاثیر سے آفات اور دہریت اور بے ایمانی پیدا ہو یہی معنے ہیں جو خدا تعالیٰ نے میرے دل میں القاء کئے ہیں۔“ ایام اصلح صفحہ ۶۰،۵۹۔روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۲۹۴) (۷) جہاں براہین احمدیہ میں اسرار اور معارف کے انعام کا اس عاجز کی نسبت ذکر فرمایا گیا ہے وہاں احمد کے نام سے یاد کیا گیا ہے جیسا کہ فرمایا یا اَحْمَدُ فَاضَتِ الرَّحْمَةُ عَلَى شَفَتَيْكَ اور جہاں دنیا کی برکات کا ذکر کیا گیا ہے وہاں عیسی کے نام سے پکارا گیا ہے جیسا کہ میرے الہام (ترجمه از مرتب ) ایک خوف ناک اور گھیر لینے والا وقت آنے والا ہے اس وقت ہر ایک شخص اپنے اعمال کے مطابق نجات پائے گا۔اس وقت ہم ہر شخص کو اس کے اعمال کے موافق جزاء دیں گے۔(تذکرہ صفی ۲۶ حاشیه مطبوع ۲۰۰۴ء)