حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل)

by Other Authors

Page 203 of 522

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد پنجم حصہ اوّل) — Page 203

حیات احمد جلد پنجم حصہ اول تعلقات پر غالب آگئی ہے؟ بہت صاف بات اور ایک ہی لفظ میں ختم ہو جاتی ہے اور وہ یہ ہے۔امام زمان کی شناخت۔اللہ اللہ یہ کیا بات ہے جس میں ایسی زبر دست قدرت ہے جو سارے سلسلوں کو توڑتا ڑ دیتی ہے۔آپ خوب جانتے ہیں میں بقدر استطاعت کے کتاب اللہ کے معارف و اسرار سے بہرہ مند ہوں۔اور اپنے گھر میں کتاب اللہ کے پڑھنے اور پڑھانے کے سوا مجھے کوئی اور شغل نہیں ہوتا۔پھر میں یہاں کیا سیکھتا ہوں؟ کیا وہ گھر میں پڑھنا اور ایک متعد یہ جماعت میں مُشَارٌ إِلَيْه اور مَطْمَحِ انْظَار بنا میری روح یا میرے نفس کو بہلانے کو کافی نہیں؟ ہر گز نہیں وَاللهِ ثُمَّ تَاللهِ ہرگز نہیں ! ! میں قرآن کریم پڑھتا لوگوں کو سنا تا۔جمعہ میں ممبر پر کھڑا ہو کر بڑی پُر اثر اخلاقی عظیں کرتا اور لوگوں کو عذاب الہی سے ڈراتا اور نواہی سے بچنے کی تاکیدیں کرتا مگر میرا نفس مجھے ہمیشہ اندر اندر ملامتیں کرتا۔لِمَ تَقُولُونَ مَالَا تَفْعَلُونَ كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللَّهِ أَنْ تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ دوسروں کو رلا تا پر خود نہ روتا۔اور وں کو نا کر دنی اور نا گفتنی امور سے ہٹاتا پر خودنہ ڑکتا۔چونک۔۔۔۔۔۔ریا کار ، اور خود غرض ، مکار نہ تھا اور حقیقتاً حصول جاہ و دنیا میرا قبلہ ہمت نہ تھا۔میرے دل میں جب ذرا تنہا ہوتا ہجوم کر کے یہ خیالات آتے مگر چونکہ اپنی اصلاح کے لئے کوئی راہ و روئے نظر نہ آتا اور ایمان ایسے جھوٹے خشک عملوں پر قانع ہونے کی اجازت بھی نہ دیتا۔آخر ان کشاکشوں سے ضعف دل کے سخت مرض میں گرفتار ہو گیا بارہا مصم ارادہ کیا کہ پڑھنا پڑھانا اور وعظ کرنا قطعاً چھوڑ دوں پھر پھر لیک لپک کر اخلاق کی کتابوں ، تصوف کی کتابوں اور تفاسیر کو پڑھتا۔اِحْيَاءُ الْعُلُوم اور عَوَارِفُ الْمَعَارِف اور فتوحات مکیہ ہر چہار جلد اور اور کثیر کہتا ہیں اسی غرض سے پڑھیں اور بہ توجہ پڑھیں اور قرآن کریم تو میری روح کی غذا تھی اور بحمد اللہ ہے۔الصف : ۴