حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 49 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 49

حیات احمد ۴۹ جلد چهارم ہوا۔وہ کا پی پڑھتے رہے لیکن جب پولیس نے آکر دروازہ کھٹکھٹایا تو آپ نے اس کام کو رکھ دیا اور فوراً جا کر دروازہ کھول دیا۔مسٹر لیمار چنڈ نے ٹوپی اتار کر کہا کہ مجھے آپ کے گھر کی تلاشی لینی ہے۔پنڈت لیکھرام کے قتل کے سلسلہ میں۔آپ مستورات کو الگ کر دیں۔آپ نے فرمایا۔آپ چلے آئیے۔آپ نے پہلے سے آکر لیمار چنڈ کے کہنے پر بھی پردہ کا انتظام کرانا ضروری نہ سمجھا ان کو ساتھ لے کر آپ آئے اور دروازہ پر پہنچے۔حضرت اُم المؤمنین رضی اللہ عنہا کو فرمایا کہ آپ لوگ پردہ کر لیں۔پولیس تلاشی کے لئے آئی ہے۔اس امر کا بھی پولیس خصوصا لیمار چنڈ پر اثر ہوا۔وہ جانتے تھے کہ جب بڑے سے بڑے آدمی کی تلاشی کے لئے پولیس جاتی ہے تو وہ سراسیمہ ہو جاتے ہیں۔اس شخص پر قطعاً اثر نہیں۔بہر حال تلاشی شروع ہوئی۔مرزا امام الدین صاحب بھی اپنے زعم باطل میں یہ دیکھنے گئے تھے کہ عِيَاذَا بِاللہ آپ کی تکلیف اور پریشانی کا نظارہ کریں گے۔اللہ تعالیٰ کی قدرت کے قربان جائیں کہ جب پہلا ہی بستہ کھولا گیا تو سب سے پہلے جو کا غذات برآمد ہوئے وہ پنڈت لیکھرام کے نشان نمائی کے مطالبہ کے خود اس کی اپنی قلم سے لکھے ہوئے تھے۔جیسا کہ اشتہار مندرجہ حاشیہ صفحہ ۴۷ میں صراحت ہے۔اس کے بعد جب دوسرا بستہ کھولا گیا تو اس پیشگوئی کے متعلق خط و کتابت تھی جو مرزا احمد بیگ صاحب کے متعلق پیش گوئی سے تعلق رکھتے تھے۔اور بعض خود مرزا امام الدین صاحب کی تحریریں تھی۔بقیہ حاشیہ۔ساتھ ہوں۔اس کے بعد میں ان کو مع دوسرے افسروں کے اپنے مکان میں لے آیا۔اور اوّل مردانہ مکان میں پھر زنانہ مکان میں۔تمام بستجات وغیرہ انہوں نے دیکھ لئے۔اور مہمان خانہ و مطبع وغیرہ مکانات سب کے سب دکھلا دیئے گئے۔غرض صاحب موصوف نے عمدہ طور پر اپنے فرض منصبی کو ادا کیا اور بہت سا حصہ وقت کا خرچ کر کے اور خدا کی پیش گوئی کو اپنے ہاتھوں سے پوری کر کے آخر آٹھ بجے رات کے قریب واپس چلے گئے۔یہ تو سب کچھ ہوا مگر ہمیں اس بات کی نہایت خوشی ہوئی کہ اس روز براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۵۶ اور ۵۵۷ کی پیش گوئی کامل طور پر پوری ہو گئی۔اور جیسا کہ لکھا تھا چمک دار نشان کے لوازم ظہور میں آگئے۔“ تبلیغ رسالت جلد ۶ صفحه ۷۹ تا ۸۳ - مجموعہ اشتہارات جلد ۲ صفحہ ۷۷ تا ۷۹ طبع بار دوم )