حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 479 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 479

حیات احمد جلد چهارم نے آیت کریمہ فَقُلْ تَعَالَوْا لے میں تعالَوْا کے لفظ کو صیغہ جمع بیان فرمایا ہے۔سو اُس نے اس جمع کے صیغے سے اپنے نبی کے مقابل پر ایک جماعت مکذبین کو مباہلہ کے لئے بلایا ہے نہ شخص واحد کو بلکہ مَنْ حَاجَّكَ کے لفظ سے جھگڑنے والے کو شخص واحد قرار دے کر پھر مطالبہ جماعت کا کیا ہے۔اور یہ فرمایا ہے کہ اگر کوئی جھگڑنے سے باز نہ آوے اور دلائل پیش کردہ سے تسلی نہ پکڑے تو اُس کو کہد و کہ ایک جماعت بن کر مباہلہ کے لئے آویں۔سواسی بناء پر ہم نے جماعت کی قید لگا دی ہے۔جس میں یہ صریح فائدہ ہے کہ جو امر خارق عادت بطور عذاب مکڈ بین پر نازل ہو وہ مشتبہ نہیں رہے گا۔مگر صرف ایک شخص میں مشتبہ رہنے کا احتمال ہے۔اس جگہ اس بات کا بھی ذکر کرنا ضروری ہے کہ تمام مخالفین کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اگر اس کتاب کی اشاعت کے بعد کوئی مخالف مباہلہ کے لئے تیار ہو جائے اور اس کے اشتہارات بھی چھپ جاویں تو ہر ایک مباہلہ کے خواہشمند پر واجب ہوگا کہ اسی کے ساتھ شامل ہوکر مباہلہ کر لے اور اگر کوئی ایسا نہ کرے اور پھر کسی دوسرے وقت میں مباہلہ کی درخواست بھیجے تو ایسی درخواست منظور نہیں کی جاوے گی اور ایسا شخص کسی طور سے قابل التفات نہیں سمجھا جاوے گا۔چاہیے کہ ہر ایک شخص ہمارے اس اشتہار کو یادر کھے اور اس کے موافق کار بند ہو۔“ شیخ نجفی میدان مخالفت میں ( ضمیمه رساله انجام آنقم ، روحانی خزائن جلد ا اصفر ۴ ۳۰ تا ۳۲۰) شیخ محمد رضا طہرانی نجفی ایک شیعہ عالم لاہور آیا ہوا تھا باوجود یکہ پنجاب اور ہندوستان میں شیعہ جماعت کے بڑے جید عالم اور مجتہد تھے ان میں سے کسی نے حضرت اقدس کے مقابلہ مباحثہ یا مباہلہ کے لئے آنے سے احتراز ہی کیا۔آخری زمانہ میں لاہور کے شیعہ عالم سید حائری نے ال عمران : ۶۲