حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 308 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 308

حیات احمد ۳۰۸ جلد چهارم منصف مقرر ہو کر ثابت ہو گیا کہ ہمارے رسالہ کے مقابلہ پر ان کا رسالہ نظم ونثر بلحاظ دیگر مراتب قدم بہ قدم و فعل یہ فعل رہے اور اس سے کم نہیں ہے تو پان ہزار روپیہ نقد ان کو اسی وقت بلا توقف بطور انعام دیا جائے گا۔اور آئندہ اقرار کر دوں گا کہ ان کو قرآن شریف پر حملہ کرنے اور بلاغت فصاحت پر ٹھٹھا کرنے کا حق حاصل ہے۔یہ روپیہ کسی بینک گورنمنٹ میں یا دوسری جگہ میں اول جمع کرا دیا جائے گا۔اور لکھ دیا جائے گا کہ اگر گورنمنٹ اپنے طور پر ثابت کرلے کہ رسالہ کے مقابلہ پر فی الحقیقت ہر یک بات میں رسالہ لکھا گیا ہے تو ہماری طرف سے گورنمنٹ مختار ہوگی کہ بلا توقف وہ روپیہ پادری عمادالدین صاحب کے حوالہ کرے۔اور پادری صاحب موصوف جس طرح مناسب سمجھیں وہ روپیہ اپنے بھائیوں میں تقسیم کر لیں۔اور اس وقت میں جبکہ ہم رسالہ شائع کر دیں اور پادری عماد الدین صاحب عربی میں برعایت شرائط مذکورہ جواب لکھنا چاہیں اور مستعد ہو کر ہمیں اطلاع دیں اور اپنی تسلی کے لئے روپیہ جمع کرانے کا مطالبہ کریں۔اگر ہم تین ہفتہ تک گورنمنٹ کے کسی بنگ میں یا اور جگہ روپیہ جمع نہ کر اویں تو ہمارے دروغ گو اور کا ذب ہونے کے لئے اسی قدر کافی ہوگا۔تب بلا شبہ ہم آية (لَعْنَةَ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِيْنَ ) کے مصداق ہوں گے اور نہ ایک لعنت بلکہ کروڑ لعنت کے مستحق ٹھہریں گے لیکن اگر پادری عمادالدین صاحب اور ی حاشیہ۔اس رسالہ میں جیسا کہ ہم نے بصورت تخلف وعدہ کروڑ لعنت کا مصداق اپنے تئیں ٹھہرا لیا ہے۔اسی طرح اس صورت میں جو حضرات پادری صاحبان نہ ہمارے عربی رسالہ نور الحق کا دو ماہ تک جواب شائع کریں اور نہ مولوی کہلانے اور قرآن شریف کی فصاحت پر حملہ کرنے سے باز آویں ہزار لعنت صاحبان موصوفین کی خدمت میں ہماری طرف سے ہدیہ ہے۔خیال رہے کہ یہ باتیں تہذیب کے برخلاف نہیں ہم ستائے گئے۔ہمارے سید و مولی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ صدہا گالیاں دی گئیں کہ اگر ایک محلہ کے ادنی سے معزز کو ایک ان میں سے دی جاتی تو بے شک گورنمنٹ اس کی نالش پر توجہ کرتی اور ہم کسی پر لعنت نہیں بھیجتے مگر کا ذب اور موذی پر اس قسم کا لعنت نامہ توریت میں بھی موجود ہے ظالموں اور جھوٹوں اور نا دانوں کو روکنے کے لئے یہ