حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 219 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 219

حیات احمد ۲۱۹ جلد چهارم (۱) جلسہ اور اس کی کارروائی جلسه نهایت امن و امان سے قائم رہا اور انجام تک پہنچا جو کارروائی ہوئی وہ منتظمان جلسہ کی سعی سے بڑے اطمینان کے ساتھ معرض تحریر میں آئی۔تحریرات مقبولہ فریقین بدستخط صاحبان میر مجلس شائع ہوتی رہیں۔عین جلسہ میں اخیر تک کوئی ایسی بدنظمی نہیں ہوئی کہ جس سے جلسہ کے امن میں فرق آیا ہو۔اس جلسہ کے امن سے قائم رہنے اور کارروائی کے چلنے میں کس فریق نے زیادہ حق امداد حاصل کیا ؟ جواب یہ کہ اہل اسلام نے۔پس ثابت ہوا کہ اس میں بھی یہ ہی فریق فتح پر رہا۔(۲) طرز سوالات وطریق استدلال مباحثین نہایت شائستگی اور تہذیب کے طریق سے سوالات منجانب اہلِ اسلام ہوئے طر ز سوالات و طریق استدلال بھی حضرت مقدس جناب مرزا صاحب کا ایک جدیدشان کے ساتھ تھا۔اس کے مقابل پر فریق ثانی اپنی بیکسی اور بے بسی کے خود اقراری ہیں۔اس میں بھی اسلامی غلبہ ثابت ہوا اور یہی فریق فتح پر رہا۔(۳) کا تبان مضمون کی لیاقت اور استقلال اہل اسلام کی طرف سے جس لیاقت استقلال کے کاتب مقرر ہوئے ان کا مقابلہ عیسائی جماعت کے کا تب نہیں کر سکے۔عین موقعہ جلسہ پر بار بار ان کی تبدیلی ان کی بیچارگی اور عدم استقلال شاہد ہے اس میں بھی مسلمانوں کی فتح رہی۔(۴) مضمون خوان اور ان کا انداز جس ہمت اور استقلال اور لیاقت کا مضمون خواں حضرت مرزا صاحب کی طرف سے مقرر ہوا۔اس لیاقت اور لسانی طاقت کا ایک بھی عیسائیوں کی طرف سے پیش نہیں ہوا۔اگر چہ کئی بدلے اس میں بھی نتیجہ فتح مسلمانوں کے حق میں رہا۔