حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم)

by Other Authors

Page 162 of 618

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد چہارم) — Page 162

حیات احمد ۱۶۲ جلد چهارم بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ ڈاکٹر پادری کلارک صاحب کا جنگ مقدس اور اُن کے مقابلہ کے لئے اشتہار واضح ہو کہ ڈاکٹر صاحب مندرج العنوان نے بذریعہ اپنے بعض خطوط کے یہ خواہش ظاہر کی کہ وہ علماء اسلام کے ساتھ ایک جنگ مقدس کے لئے طیاری کر رہے ہیں انہوں نے اپنے خط میں یہ بھی ظاہر کیا ہے کہ یہ جنگ ایک پورے پورے فیصلہ کی غرض سے کیا جائے گا اور یہ بھی دھمکی دی کہ اگر علماء اسلام نے اس جنگ سے منہ پھیر لیا یا شکست فاش کھائی تو آئندہ ان کا استحقاق نہیں ہوگا کہ مسیحی علماء کے مقابل پر کھڑے ہوسکیں یا اپنے مذہب کو سچا سمجھ سکیں یا عیسائی قوم کے سامنے دم مارسکیں۔اور چونکہ یہ عاجز انہیں روحانی جنگوں کے لئے مامور ہو کر آیا ہے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے الہام پا کر یہ بھی جانتا ہے کہ ہر ایک میدان میں فتح ہم کو ہے اس لئے بلا تو قف ڈاکٹر صاحب کو بذریعہ خط کے اطلاع دی گئی ہے کہ ہماری عین مراد ہے کہ یہ جنگ وقوع میں آکر حق اور باطل میں کھلا کھلا فرق ظاہر ہو جائے اور نہ صرف اسی پر کفایت کی گئی بلکہ چند معزز دوست بطور سفیران پیغامِ جنگ ڈاکٹر صاحب کی خدمت میں بمقام امرت سر بھیجے گئے جن کے نام نامی یہ ہیں۔مرزا خدا بخش صاحب منشی عبدالحق صاحب۔حافظ محمد یوسف صاحب۔شیخ رحمت اللہ صاحب۔مولوی عبدالکریم صاحب۔منشی غلام قادر صاحب فصیح۔میاں محمد یوسف خاں صاحب۔شیخ نور احمد صاحب۔میاں محمد اکبر صاحب - حکیم محمد اشرف صاحب۔حکیم نعمت اللہ صاحب۔مولوی غلام احمد صاحب انجینئر۔میاں محمد بخش صاحب خلیفہ نورالدین صاحب۔میاں محمد اسمعیل صاحب۔