حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم)

by Other Authors

Page 81 of 431

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 81

حیات احمد ΔΙ جلد سوم بھی انتظار کرنا چاہئے کیونکہ خدا کے وعدوں میں ممکن نہیں کہ تخلف ہو۔اور آپ نے بارہا یہ بھی فرمایا کہ متعدد مرتبہ ان سے بحالت کشف بھی ملاقات ہوئی اور اس رویا میں جس الہام کا ذکر کیا ہے یہ الہام در اصل مسیح ابن مریم کو جو ان کے پیرووں نے بعد میں خدا یا خدا کا بیٹا بنا لیا اس کا رد ہے اور آپ کے مقام کی وضاحت ہے۔الہامات میں مسیحیت کا ذکر ۱۸۹۰ء یعنی دعوئی میسحیت سے پیشتر جیسے مختلف رنگوں میں آپ کے وجود میں مسیح ابن مریم کے صفات کا پایا جانا ظاہر ہوا۔اسی طرح اللہ تعالیٰ کی وحی میں باوقات مختلف آپ کو مریم اور پھر ابن مریم قرار دیا ( یعنی عیسی ) چنانچہ براہین احمدیہ کے صفحہ ۴۹۶ میں یہ الہام درج ہے۔يَا مَرْيَمُ اسْكُنْ أَنْتَ وَزَوْجُكَ الْجَنَّةَ اس میں آپ کا نام مریم رکھا گیا اسی طرح پر جیسے سورۃ تحریم میں مومنوں کی مثال مریم بنت عمران سے دی ہے۔اور پھر صاف الفاظ میں آپ کو عیسی کے نام سے خطاب فرمایا چنانچہ یہ الہام ہوا يَا عِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيْكَ وَرَافِعُكَ إِلَيَّ وَجَاعِلُ الَّذِيْنَ اتَّبَعُوْكَ فَوْقَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ وَ ثُلَّةٌ مِّنَ الْآخَرِيْنَ اے عیسی میں تجھے کامل اجر بخشوں گا یا وفات دوں گا اور اپنی طرف اٹھاؤں گا یعنی رفع درجات کروں گا یا دنیا سے اپنی طرف اٹھاؤں گا اور تیرے تابعین کو ان پر جو منکر ہیں قیامت تک غلبہ بخشوں گا یعنی تیرے ہم عقیدہ اور ہم مشربوں کو حجت اور برہان اور برکات کے رو سے دوسرے لوگوں پر غلبہ دوں گا اور فائق رکھوں گا۔پہلوں میں سے بھی ایک گروہ ہے اور پچھلوں میں سے بھی ایک گروہ ہے۔اس جگہ عیسی کے نام سے بھی یہی عاجز مراد ہے اور پھر بعد اس کے اردو میں الہام فرمایا۔”میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا۔اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اٹھاؤں گا۔دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے