حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 79
حیات احمد مسیح ابن مریم کے قدم پر ۷۹ جلد سوم صوفیوں میں ایک اصطلاح ہے کہ بعض لوگ انبیاء و اولیاء کے قدم پر ہوتے ہیں یعنی ان کے خواص اور کمالات کا رنگ ان میں موجود ہوتا ہے حضرت مسیح موعود نے جیسا کہ میں آگے بیان کروں گا براہین احمدیہ میں ایسے الہامات اور مکاشفات درج فرمائے ہیں جو آپ کو مسیح ابن مریم کے ساتھ بشدت مناسبت رکھنے والا ظاہر کرتے ہیں اور خدا تعالیٰ سے الہام پا کر آپ نے اس اشتہار میں جو میں نے ابھی درج کیا ہے ظاہر کیا کہ آپ کے کمالات مسیح ابن مریم کے کمالات سے مشابہ ہیں اور پھر ۸/ مارچ ۱۸۸۵ء کو جو خط آپ نے مختلف مذاہب کے لیڈروں کو بھیجا اور میں نے حیات احمد کی تازہ شائع شدہ جلد میں چھاپ دیا ہے اس کے آغاز ہی میں لکھا کہ ’ عاجز (مؤلف براہین احمدیہ ) حضرت قادر مطلق جل شانہ کی طرف سے مامور ہوا ہے کہ نبی ناصری اسرائیلی (مسیح) کے طرز پر کمال مسکینی و فروتنی و غربت و تذلل و تواضع سے اصلاح خلق کے لئے کوشش کرے اور ان لوگوں کو جو راه راست سے بے خبر ہیں صراط مستقیم (جس پر چلنے سے حقیقی نجات حاصل ہوتی ہے اور اسی عالم میں بہشتی زندگی کے آثار اور قبولیت اور محبوبیت کے انوار دکھائی دیتے ہیں ) دکھا دے“۔) مکتوبات احمدیہ جلد ۲ صفحہ ۳۔مکتوبات احمد جلد ا صفحه ۵۱ مطبوعہ ۲۰۰۸ء) ان تحریروں سے یہ تو ظاہر ہے کہ آپ پر اس وقت تک یہ ظاہر کر دیا گیا تھا کہ مسیحی کمالات لے کر آئے ہیں اور آپ اسی طریق پر صراط مستقیم کی رہنمائی کریں گے۔رویا میں مسیح ابن مریم سے ملاقات ۱۸۷۲ء میں آپ نے حضرت مسیح ابن مریم کو ایک رؤیا میں دیکھا اس وقت تو آپ کو یہ خیال بھی نہیں ہو سکتا تھا کہ کسی آنے والے زمانہ میں آپ کو مسیح ابن مریم سے کوئی مماثلت ہوگی یا