حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 73
حیات احمد ۷۳ جلد سوم جواب لکھا ہے یا وہ اور سوال تھے۔“ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ ۲۹ جون ۱۸۸۹ء مکتوبات احمد جلد ۲ صفحه ۸۵، ۸۶ مطبوعه ۲۰۰۸ء) انجمن نے ان سوالات کو معہ حضرت کے جوابات کے شائع کیا جس کا عنوان تھا ایک عیسائی کے تین سوالوں کا جواب یہ سوال عبداللہ جیمز نامی ایک مرتد اسلام عیسائی نے کئے تھے۔خاکسار عرفانی نے اس عبداللہ کو سب سے پہلے امرتسر کے مباحثہ (جنگِ مقدس) میں دیکھا تھا اسی جلسہ میں مرتدین اسلام کے ایک گروہ کو عیسائیوں نے جمع کیا تھا پادری عمادالدین۔عبداللہ آتھم۔احسان اللہ۔وارث الدین۔نور الدین۔عبداللہ یہ مجھے اچھی طرح یاد ہیں۔اسی عبداللہ کو میرے استاد ( رڈ نصاری) شیخ الہ دیا صاحب (فرعون کی گائے ) کہا کرتے تھے۔وہ بڑا دبلا پتلا منحنی سا آدمی تھا مگر اسلام پر اعتراض کرنے میں عمادالدین کا نیا تھا۔غرض اُس نے یہ سوالات کئے اور حضرت اقدس کے جواب کو انجمن نے شائع کیا اور عام طور پر مسلمانوں نے اسے لا جواب قرار دیا۔اس طرح پر یہ سال سلسلہ کی علمی بنیادوں کا سال قرار پایا لیکن جیسا کہ الہی سلسلوں کے متعلق سنّتِ الہی ہے کہ وہ مشکلات اور مخالفتوں کے طوفان میں بڑھتا ہے اس سال کے ختم ہوتے ہوئے جہاں برکاتِ الہیہ کا دوسرا رنگ شروع ہوا۔مخالفت کے لئے اب ایک نئے باب کا آغاز ہو گیا اور وہ اس طرح پر کہ اللہ تعالیٰ کے الہام اور وحی سے آپ نے مثیل مسیح " ہونے کا اعلان کر دیا۔