حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم)

by Other Authors

Page 47 of 431

حیاتِ احمد (حیاتِ احمد۔ جلد سوم) — Page 47

حیات احمد ۴۷ جلد سوم نفس کی لذات پر مقدم رکھوں گا۔اور ۱۲ / جنوری کی دس شرطوں پر حتی الوسع کار بند رہوں گا۔اور اب بھی اپنے گزشتہ گناہوں کی خدا تعالیٰ سے معافی چاہتا ہوں۔اسْتَغْفِرُ اللَّهَ رَبِّي اَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي اَسْتَغْفِرُ اللَّهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَاتُوْبُ إِلَيْهِ أَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ۔رَبِّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي وَاعْتَرَفْتُ بِذَنْبِي فَاغْفِرْلِيْ ذَنْبِيْ فَإِنَّهُ لَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ “۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام عام طور پر مصافحہ کے طریق پر بیعت کنندگان کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیتے تھے لیکن بعض لوگوں سے آپ نے پنجہ کے اوپر کلائی پر سے بھی ہاتھ پکڑ کر بیعت لی ہے چنانچہ حضرت خلیفہ اول فرماتے تھے کہ میری بیعت آپ نے اسی طرح لی تھی۔سیرت المہدی جلد اوّل صفحہ ۷۰، اے مطبوعہ ۲۰۰۸ء) پہلے دن کے مبایعین کی ترتیب میں اختلاف پہلے دن کی بیعت کے متعلق مبایعین کی ترتیب کے بارے میں کچھ اختلاف ہے اور یہ اختلاف اس رجسٹر کے پہلے آٹھ ناموں کی فہرست کے ضائع ہو جانے کی وجہ سے ہوا۔پہلے اور دوسرے نام کے متعلق تو کوئی اختلاف نہیں پہلے بیعت حضرت مولوی نورالدین صاحب نے کی اور دوسرے نمبر پر میر عباس علی صاحب نے ( جو دعویٰ مسیح موعود کے وقت مرتد ہو گئے ) اس کے بعد کی ترتیب میں اختلاف ہوا ہے۔حضرت منشی عبداللہ صاحب سنوری نے اپنی روایت میں جو اوپر درج ہوئی ہے نمبر ۳ پر میاں محمد حسین مراد آبادی کا نام لیا ہے اور چوتھے نمبر پر اپنے نام کا اظہار کرتے ہیں اور حضرت صاحبزادہ پیر سراج الحق صاحب روایت نمبر ۳۰۹ میں تیسرے نمبر پر حضرت قاضی خواجہ علی رضی اللہ عنہ کا نام لیتے ہیں۔حضرت میر عنایت علی صاحب جو میر عباس علی صاحب کے بھتیجے اور داماد تھے اور آخر وقت تک نہایت مخلص متقی احمدی رہے ا